ڈسکہ الیکشن میں کامیابی نوازشریف کے بیانئے کی فتح ہے، 249میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیں گے، یاسر راجپوت

پیر 12 اپریل 2021 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) ڈسکہ الیکشن میں کامیابی نوازشریف کے بیانئے کی فتح ہے، 249میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیں گے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن پی ایس123کے سینئر نائب صدر یاسرراجپوت نے پاسبان چھوڑکر ن لیگ میں شمولیت اختیارکرنے والے 200سے زائد کارکنان کے اعزازمیں منعقدہ استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے مہمان خصوصی یوتھ پاکستان مسلم لیگ ن کراچی کے صدر فہد شفیق، میزبان ن لیگ پی ایس 123کے صدر وقارحسین گورچانی، جنرل سیکریٹری جاوید حمید، نائب صدر یونس مغل،سیدریحان علی، صدر یوسی ۔1ملک احسن ،جنرل سیکریٹری طارق حسین گورچانی، سرائیکی عوامی اتحاد علماء ونگ سندھ کے صدر قاری محمدحنیف ،مختیارحسین گورچانی، محمداسلم بھٹی، سید رضوان الحق، رمیز راجہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

شاہنوازبھٹوکالونی یوسی ۔1نارتھ کراچی میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں رضوان شیخ، محمدآصف،محمدارشد، محمدفراز، محمداظہر، محمدعامر، منصوربنارسی، محمدعارف، محمدانصر، ارشادحسینی، امجد ایوبی سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے کہاکہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کراچی کے صدر فہد شفیق نے کہاکہ ڈسکہ الیکشن میں زبردست کامیابی نوشتہء دیوار اور اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نوازشریف پر اعتماد کرتی ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود بھاری ووٹوں سے پی ٹی آئی امیدوارکی بدترین شکست اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں کہیں بھی شفاف الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

میزبان وقار حسین گورچانی نے کہاکہ نوازشریف کا نظریہ کامیاب ہوچکاہے اور اس ملک کا مقدر نوازشریف بن چکاہے ،اس حقیقت کو مانناپڑے گا کہ ملک کے حالات نوازشریف ہی بدل سکتے ہیں۔ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے پاسبان رہنمائوں محمداسلم بھٹی، سید رضوان الحق ،رمیز راجہ ودیگر نے کہاکہ قائد ن لیگ نوازشریف کے نظریئے سے اتفاق کرتے ہوئے ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ ہیں،حکمران نوازشریف کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال چھوڑدیں،دنیاکی کوئی طاقت نوازشریف کو نہیں جھکاسکتی،نوازشریف عوام کے دلوں میں بستاہے اور عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا۔

پی ایس 123کے جنرل سیکریٹری جاوید حمید، نائب صدر یونس مغل،سیدریحان علی، صدر یوسی ۔1ملک احسن ،جنرل سیکریٹری طارق حسین گورچانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی بیروزگاری کا عذاب مسلط کردیاہے، سارے وعدے اور دعوے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، اب عمران نیازی قوم کی جان چھوڑ دیں اور قوم کو جینے دیں۔انہوں نے کہاکہ اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا،نیازی کسی بھول میں نہ رہے قوم اپنی حق تلفیوں کا پوراپورااحتساب کرے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..