دہشتگردوں کے فوجی جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،سینیٹر اعجازاحمدچوہدری

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:28

دہشتگردوں کے  فوجی جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،سینیٹر  اعجازاحمدچوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی پاک فوج کے جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا  کہ پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابرکی شریک ہے، دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے، وہ  افغانستان میں بدترین شکست پر زخم چاٹ رہا ہے، دہشتگرداپنی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا   22کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستانی قوم اپنے شہدا پر فخر کرتی ہے جن کی بدولت پاکستان آج امن کا گہوارہ ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu