پی ٹی آئی اقتدار ختم ہوتے ہی ختم ہو جائیگی ، حاجی عبدالمجید

منگل 21 ستمبر 2021 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن حاجی عبد المجید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے دلوں میں بستی ہے اور ملک و عوام کی ترقی و فلاح و بہبودکے لیے کام کرتی ہے ۔اس کے برعکس دیگر جماعتیں موسمی پارٹیاں ہیں جو اچانک نمو دار ہوتی ہیں اور پھر بلوں میں چلی جاتی ہیں۔

وہ لیاری کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ کے دوران علاقہ مکینوں اور پارٹی کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے۔ پی پی پی رہنماء حاجی عبدالمجید نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر بھر پور کامیابی کا لوہا منوائے گی۔ کیونکہ پیپلز پارٹی نے عوام کی خدمت کی ہے۔ دوسری جانب کئی پارٹیاں دن بدن اپنا وجود کھوتی جا رہی ہیں وہ خواہ مسلم لیگ (ن) کی شکل میں ہوں یا ایم کیو ایم کی شکل میں ہوں دونوں جماعتوں کے قائد ملک سے بھاگ کر بیرون ملک منہ چھپائے ہوئے ہیں اور عوام کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی وقتی پارٹی ہے اقتدار ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کا وجود بھی خود بہ خود ختم ہو جائے گا ۔پی پی پی سندھ کونسل کے رکن حاجی عبد المجید نے علاقہ مکینوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں اور پارٹی کارکنان اپنے اندر اتحاد اور جوش جذبہ برقرار رکھیں ۔ پیپلز پارٹی لیاری سمیت کراچی کے ہر علاقے کی ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان