نوشہروفیروز میں پولٹری ہیچر ی کو جلد فعال بنایا جائے گا،عبدالباری پتافی

منگل 21 ستمبر 2021 20:00

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وزیر اعلی سندھ کی ہدایات پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خاص سلمان عبداللہ مراد نے کھلی کچہری میں عوامی شکایات سننے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ نوشہرو فیروز کی عوام نے نہایت منظم اور احسن طریقے سے اپنے مسائل پیش کئے ہیں انہوں نے کہا کہ زیاد ہ تر شکایات لوکل گورنمنٹ کے متعلق، شہروں میں ڈرینج کے مسائل، ناجائز تجاوزات، امن و امان اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے متعلق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہیڈ کواٹر اسپتال کی بجٹ منظور ہوچکی ہے جس پر جلد ہی کام شروع ہوگا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے سبزی منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے اور سبزی منڈی کی تعمیر کے لئے تجاویز بنوا کر بھجوانے کے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوشہروفیروز میں پولٹری ہیچر ی کو جلد فعال بنایا جائے گا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو شہر کی واٹر سپلائی اسکیم کو مکمل کرنے اور پینے کے صاف پانے کے لئے آر او پلانٹ لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والی تمام شکایات کا جواب دیا اور ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والی تمام شکایات تحریری طور پر ہمیں بھجوائی جائیں تاکہ انہین وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور بلال بھٹو کو بھجوایا جاسکے۔

اس سے قبل کھلی کچہری میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے۔ جن میں زیادہ تر شکایات پولیس ، صحت ، تجاوزات اور صفائی کی ناقص صورتحال، پینے کے صاف پانی کے متعلق تھیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر میمن نے بتایا کہ نوشہروفیروز میں 18 ایکڑ پر ایک فش ہیچری قائم کی گئی ہے اور اس کو ابھی تک مکمل اور فعال نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولٹری ہیچری بھی بنی ہوئی ہے لیکن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر سکی۔

علی اصغر کورائی نے بتایا کہ مورو کا پانی مضر صحت ہوچکا ہے جس سے لوگ بیمار ہورہے ہیں اور مورو شہر میں سب رجسٹرار نہ ہونے سے لوگوں کو نوشہروفیروز آنا پڑتا ہے جس سے لوگوں کا وقت اور پیسہ ذایع ہورہے ہیں۔ حافظ غلام مصطفی زرداری ، مٹھل کورائی، وحید عباسی، پروین ، نظیر کھوسو، محمد طاہر راجپوت، یونس راجپر اور دیگر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ہمارے ضلع میں بے شمار مسائل ہیں جن کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

پولیس کے مسائل ، شہروں کی صفائی ستھرائی کے مسائل، روڈ رستوں کی مرمت، اسکول میں بلڈنگ، فرنیچر اور استاد مقرر نہ ہونے کے مسائل درپیش ہیں۔ کھلی کچہری میں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد ، رکن صوبائی اسمبلی سید سرفراز علی شاہ، ممتاز علی چانڈیو،ڈپٹی کمشنر محمد تاشفین عالم، ایس ایس پی عبدالقیوم پتافی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

آخر میں صوبائی وزیر نے رضاکارانہ طور پر لائیو اسٹاک میں کام کرنے والی ڈاکٹر سحرش اور ڈاکٹر اعجاز کو تعریفی اسناد پیش کیں۔بعد میں صوبائی وزیر نے پریس کلب کے صدر کی درخواست پر پریس کلب نوشہروفیروز کا دورہ کیا اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پریس کلب کی سالانہ امداد کے لئے صوبائی وزیر اعلاعات سعید غنی سے بات کرنے اور پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کی اسکیم منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان