سیاستدانوں کے غیر جمہوری عمل نے عوام کو تقسیم کر دیا، محمد فائق شاہ

سال سے بنیادی مسائل حل نہیں ھو سکے، مسائل کے انبار، لوگ انصاف اور ترقی کے لیے ترس رہے ہیں مخصوص طبقہ دولت، طاقت اور اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے اور عوام کوکیڑے مکوڑوں کی طرح کچلا جا رہا ہے

اتوار 26 ستمبر 2021 14:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ ھماری سیاسی جماعتوں اور طبقات کا مقصد اور جدوجہد صرف اقتدار اور طاقت کا حصول رہ گیا ہے، جس کے لیے جمہوریت کا نام اور عوام کا کندھا استعمال کیا جاتا رہا ہے،74 سال سے عوام کو بنیادی مسائل سے نہیں نکالا جا سکا، چاروں صوبوں کے عوام انصاف کے لئے ترس رہے ہیں، بلوچستان میں مسائل کا انبار، سندھ میں محکومی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مخصوص طبقات کو مراعات، اقتدار اور طاقت حاصل ھے، یہی حال گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کا ھے، مخصوص طبقہ دولت، طاقت اور اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے اور عوام کیڑے مکوڑوں کی طرح کچلے جا رہے ہیں، اسی وجہ سے نظام اور جمہوریت سے نفرت پیدا ھو رہی ہے، کوئی سیاسی جماعت جمہوری اصولوں پر پورا نہیں اترتی، دولت کا اقتدار کے حصول کے لیے عمل دخل اتنا بڑھ چکا ھے کہ میوزیکل چیئر کا کھیل بنا دیا گیا ہے، باری کا اقتدار، دولت اور طاقت کی سیاست، اس ظالمانہ نظام سے نکلنے کا واحد راستہ عوامی اختیار ھے، جو براہ راست اقتدار میں شامل ھوں اور اپنی آواز خود عمل بن جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک لوگوں کو ہینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، باقی مسائل تو درکنار روٹی بچانے کی جنگ شروع ھے، حکمران اور مخصوص طبقات آنکھیں بند کر کے، طاقت کے زور پر استحصال کر رہے ہیں، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگ نئی جماعتوں اور اہل افراد کو آگے لائیں تاکہ عوامی انقلاب کی راہ ہموار ھو سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان