بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرکے پیپلز پارٹی کرپشن کی نئی داغ بیل ڈال رہی ہے،وسیم اختر

ْوسیم اختر کی مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر طارق حسن سے ملاقات ، اے پی سی کا دعوت نامہ پیش کیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت 11دسمبر کو ہونے والی آل پارٹی کانفرنس کی تیاریاںجاری ہیں اس سلسلے میں اراکین رابطہ کمیٹی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ڈپٹی کنوینر وسابق میئر کراچی وسیم اختر نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر طارق حسن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آل پارٹی کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ وبرباد کردیا ہے اب پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرکے سندھ کے شہری علاقوں کو موہنجوداڑوں میں تبدیل کرنے کا تہیہ کرلیا ہے ،بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرکے پیپلز پارٹی کرپشن کی نئی داغ بیل ڈال رہی ہے اسی سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان11دسمبر کو ایک آل پارٹی کانفرنس کرنے جارہی ہے جس میںہم نے تمام سیاسی جماعتوں ،مذہبی جماعتوں اور سندھ کے شہری علاقوں کا درد رکھنے والی تمام تنظیموں کو مدحوکیاہے آج ہمارا یہاں آنے کا مقصد بھی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

طارق حسن نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں آل پارٹی کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا پارٹی کی قیادت سے مشاورت کرکے ایم کیو ایم کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کریںگے۔اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین اور شکیل احمد بھی موجود تھے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان