برطانیہ سمیت 2 غیر مسلم ممالک نے بھی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا

برطانیہ میں بسنے والے مسلمان 10 اپریل بروز بدھ کو عید الفطر منائیں گے، برطانیہ کی تمام مساجد میں عید کے اجتماعات ہوں گے

پیر 8 اپریل 2024 22:06

برطانیہ سمیت 2 غیر مسلم ممالک نے بھی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2024ء ) برطانیہ سمیت 2 غیر مسلم ممالک نے بھی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آسکا۔ اعلان کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے مسلمان 10 اپریل بروز بدھ کو عید الفطر منائیں گے، برطانیہ کی تمام مساجد میں عید کے اجتماعات ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک میں پیر 8 اپریل کو شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔ اب تک برطانیہ اور آسٹریلیا وہ 2 غیر اسلامی ممالک ہیں جہاں عید الفطر 2024 کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جا چکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کل 8 ممالک عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر چکے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں پیر کے روز سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کر دیا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، ایران اور برطانیہ میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ سے قبل ہی عرب میڈیا نے سعودی عرب میں ماہرین فلکیات نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا، اس ضمن میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، اس لیے مملکت میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے کیوں کہ فلکی حساب سے آج چاند سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جب کہ منگل 30 رمضان 9 اپریل کو عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا، منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان