ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

وزیر ماحولیات کی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے ،24 گھنٹے کنٹرول روم کو فعال ،صوتحال کی مانیٹرنگ کی ہدایت

پیر 15 اپریل 2024 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور 24 گھنٹے کنٹرول روم کو فعال اور صوتحال کو مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں ضلعی انتظامیہ سمیت ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کو مشینری اور عملے سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنانے اور خدمات سر انجام دینے کیلئے سختی سے عمل درآمد کیلئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار اکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبے بھر میں تمام صورت حال کی خود نگرانی کررہے ہیں اور تمام واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اورمتاثرہ خاندانوں کیلئے مالی معاونت کا اعلان بھی کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنے حجرہ مکانباغ میں لوگوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے۔ انہوں نے عید الفطر بھی وہیں گزاری۔فضل حکیم خان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اتوار کے روز وطن واپس پہنچے اور پیر کے روز اپنے حجرہ مکان باغ میں آنے والوں سے ملاقات کی اور لوگوں میں گھل مل گئے اور عمرہ اور عید کی مبارکباد وصول کی۔

فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 نے سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے عیدالفطر کی چھٹیاں قربان کر دیں ہیں اور موسلادھار بارشوں میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ امدادی کاروائیوں میں بھی مصروف عمل ہیں جو خراج تحسین ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات