محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

منگل 16 اپریل 2024 16:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے 17 اپریل تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو کو کسی بھی ممکنہ لینڈ سلائیڈ کے نتیجہ میں سڑکوں کی بحالی کیلئے مشینری اور سٹاف ہمہ وقت رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام محکمہ جات کو احتیاطی تدابیر اور تیاری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

شہریوں سے گذارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دیئے گئے نمبروں ضلعی کنٹرول روم کے فون نمبر 0992-9310553، ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 یا پی ڈی ایم اے ایمرجنسی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

شہریوں سے گذارش کی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات کی سیر اور سفرکے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

دریاﺅں اور آبی گذر گاہوں کے اطراف بنسے والے شہریوں اور سیاحوں کو پانی کے بہاﺅ سے دور رہنے کے حوالہ سے ہدایت کی گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈ کے خطرات کے پیش نظر تمام شہری پہاڑوں، بلند و بالا عمارات اور ٹیلوں کے عقب میں رکنے اور پناہ لینے سے اجتناب کریں، بل بورڈ، بجلی کے کھمبوں، سولر پینل اور دیگر تنصیبات پر نظر رکھیں اور ان کے اطراف رکنے سے گریز کریں۔

ٹریفک پولیس شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے جبکہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنا سفر مکمل کریں۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے کسی بھی ممکنہ لینڈ سلائیڈ کے نتیجہ میں سڑکوں کی بحالی کیلئے مشینری اور سٹاف ہمہ وقت تیار رہے۔ ایمرجنسی سروسز 1122 سٹاف اور مشینری اور سٹاف کو ہمہ وقت فکسڈ پوائنٹس پر تعیناتی یقینی بنائے، محکمہ صحت کا سٹاف تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ایمرجنسی/ صحت کی دیگر سہولیات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

واسا، ٹی ایم اے اور پبلک ہیلتھ کی جانب سے شہریوں کو پینے کے پانی کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ ایریگیشن، سی اینڈ ڈبلیو تمام بڑے نالوں خصوصاً جب نالہ اور دیگر تمام پلوں، پلیوں پر نکاسی آب کی ہمہ وقت کراسنگ کو یقینی بنائے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ اور دیگر محکمہ جات کے تعاون سے بندش کو فوری کلیئر کیا جائے۔

گلیات اور دیگر بالائی مقامات پر پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کاشتکار/ زمیندار اپنی فصلوں اور جانوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، بارش کے دوران رابطہ اور پلوں پر ہیوی ٹریفک کی روانی کو مانیٹر اور ریگولیٹ کیا جائے۔ شہری، آندھی طوفان کے دوران بیسمنٹ و دیگر محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ شہری ندی نالوں، آبی گذرگاہوں کی کراسنگ اور ان کے اطراف پیدل و گاڑی پر سفر سے اجتناب برتتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ خوراک کی جانب سے اشیاءخوردونوش کی ہمہ وقت فراہمی اور ترسیل کی نگرانی کی جائے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات