اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پیر 25 جولائی 2016 17:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباداور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ،ژوب ڈویژن، ، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کی ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش جہلم میں 17ملی میٹر ریکارڈکی گئی ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ درجہ حرات نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،پشاور، ہزارہ، مردان، کوہاٹ،ژوب ڈویژن، ، فاٹا اورمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کی ساتھ بارش ٗ مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ادھر دریائے سندھ میں گدو اور سکھر بیراج کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے۔ فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پیر کی صبح دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر میں پانی کی آمد 2لاکھ14ہزار350 جبکہ اخراج 1لاکھ 58ہزار555کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔گدو بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ47ہزار830 جبکہ اخراج 2لاکھ17ہزار400کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 72ہزار اور اخراج 36ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ۔دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64ہزار243 جبکہ اخراج 2لاکھ 39ہزار 923کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہاں نچلے درجہ کا سیلاب ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات