اسلام آباد ‘ بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، سوات ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بدھ 17 اگست 2016 13:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد ‘ بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، سوات ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

بدھ کو محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی ، لاہور ، گرجرنوالہ ،گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہورمیں10ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت41 میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ادھر سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2لاکھ85 ہزار8 سو اور اخراج 2 لاکھ 59ہزار7سوکیو سک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈیم میں موجود پانی کی سطح 1539.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار616 کیو سک اور ڈیم میں پانی کی سطح 1242.2فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق سکھر کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجہ کا سیلاب ہے جبکہ گڈو بیراج سے رواں موسم کا بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔گڈو بیراج میں پانی کی آمد 2لاکھ85 ہزار8 سو اور اخراج2لاکھ59ہزار7سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات