ہانگ کانگ میں دنیا میں سب سے مہنگی پارکنگ کی جگہ ریکارڈ 664,300 ڈالر میں فروخت ہوئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 جون 2017 23:25

ہانگ کانگ میں دنیا میں سب سے مہنگی پارکنگ کی جگہ ریکارڈ 664,300 ڈالر میں فروخت ہوئی

چین سے تعلق رکھنے والے ایک ایگزیکٹیو  نے ہانگ کانگ میں دنیا کی سب سے مہنگی پارکنگ کی جگہ خریدی ہے۔ یہ جگہ مقامی اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہے۔
ہوارونگ انویسٹمنٹ سٹاک کارپوریشن  کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے  ہانگ کانگ کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں پارکنگ کی جگہ کےلیے 664,300 ڈالر ادا کیے۔188 مربع فٹ کی پارکنگ کی یہ جگہ ہانگ کانگ کے کئی گھروں سے مہنگی ہے۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے سب سے مہنگی پارکنگ کی جگہ کا ریکارڈ 615,467 ڈالر کا تھا، جو اکتوبر 2016 میں فروخت ہوئی تھی۔
ریکاکارپ پراپرٹیز کے سینئر ڈائریکٹر رکی ٹانگ کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں جائیدادوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پارکنگ کی جگہ کی قیمت بھی بڑھنے لگی ہے۔ کئی ملین ڈالر کا گھر خریدنے والا اپنی گاڑی کو کسی پبلک کار پار میں تو پارک نہیں کرے گا۔ قیمتی پارکنگ کی جگہ بھی اب امارت کے اظہار کا ذریعہ بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu