پولیس نے جعلی لائسنس پر جاپانی گلوکار کی تصویر لگانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 جولائی 2017 23:18

پولیس نے جعلی لائسنس پر جاپانی گلوکار  کی تصویر لگانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

پچھلےہفتے چین کے چانگنگ ڈسٹرکٹ کی پولیس نے  ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔ اس ڈرائیور کے پاس ایک تو لائسنس بھی جعلی تھااور اس پر اپنی تصویر کی بجائے جاپانی  گلوکار  کی تصویر تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ  جعلی لائسنس پر جاپانی بوائے بینڈ آراشی کے مرکزی گلوکار ساتوشی اہنو  کی تصویر تھی۔
ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس نے یہ لائسنس آن لائن 10 ہزار یوان میں خریدا تھا۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس نے لائسنس  پر   مشہور گلوکار کی تصویر کیوں لگائی۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ چونکہ رات کو کام کرتا ہے ، اس لیے اسے لگا کہ مسافر اس میں اور لائسنس کی تصویر میں موجود شخص میں فرق نہیں پہچان  پائیں گے۔
آراشی بینڈ کو 1999 میں بنایا گیا  تھا۔ دنیا بھر میں اس کے 30 ملین سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہو چکے ہیں، جو انہیں ایشیا کا دوسرا بہترین بوائے بینڈ بناتے ہیں۔
یہ پہلی بار نہیں کہ چین میں جعلی شناخت میں  تخلیقی صلاحیتیں استعمال کی گئیں ہیں۔ اس سے پہلے ہینان صوبے میں ایک شخص نے مفت میں وائلڈ لائف پارک میں داخل ہونے کے لیے یو این  او کے اہلکار کی شناخت اپنا لی تھی۔اس کے علاوہ ایک شخص جسٹن بیبر بھی بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu