امریکہ : دوران خریداری تربوز سے زخمی شخص کیلئے 75لاکھ ڈالر معاوضہ

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:46

امریکہ : دوران خریداری تربوز سے زخمی شخص کیلئے 75لاکھ ڈالر معاوضہ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) امریکہ میں ایک عدالت نے والمارٹ میں خریداری کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو 75 لاکھ ڈالر معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہینری والکر نامی 59 سالہ شخص والمارٹ میں تربوز لینے کے لیے آگے بڑھا تو اس کا پاؤں تربوزوں کے نیچے رکھے لکڑی کے فریم میں پھنس گیا جس کی وجے سے وہ گر پڑا۔ گرنے سے اس کے ایک پیر اور ایک کوہلے میں فریکچر ہو گیا۔


امریکی ریاست ایلابیما کے شہر فیِنکس سٹی میں ایک جیوری نے والکر کے حق میں جج کو اپنا فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

اس کے مطابق والکر کو 25 لاکھ ڈالر معاوضے میں ملیں گے اور 50 لاکھ ڈالر تادیبی نقصانات یعنی ’پیونیٹیو ڈیمیجِز‘ کی مد میں۔تاہم والمارٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اٴْن کے سپر سٹور کے اس پھل کی نمائش میں کوئی غیر محفوظ عنصر نہیں تھا بلکہ یہ حادثہ گاہک کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طریقہ پورے ملک میں ان کے تمام سپر سٹور میں موجود ہے۔لیکن ہینری والکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ مناسب ہے کیونکہ والمارٹ نے بالکل حفاظی اقدامات کی پرواہ نہیں کی اور ان کو اس لکڑی کے فریم کو کسی چیز سے ڈھک دینا چاہیے تھا۔۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu