سٹنٹ مین اپنے پورے جسم پر آگ لگا کر بھاگا اور دو عالمی ریکارڈ بنا لیے
UrduPoint Social

سٹنٹ مین اپنے پورے جسم پر آگ لگا کر بھاگا اور دو عالمی ریکارڈ بنا لیے

بدھ دسمبر 11:49 pm

جب انتونی  بریٹن سے اُن کے دوست نے پوچھا کہ کیا وہ فلاحی کاموں کےلیے ایک دوڑ میں حصہ لے  سکتے ہیں تو انتونی نے اس بھی زیادہ خوفناک آئیڈیا پیش کر دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پورے جسم پر آگ لگا کر دوڑیں گے۔

(خبر جاری ہے)


اس آئیڈیے کے نتیجے میں انتونی نے Stannage Stunt Team کی تعاون سے جسم کو آگ (بغیر آکسیجن کے، مکمل جلتے جسم کے ساتھ )لگا   کر تیزی سے 100 میٹر کا فاصلہ طے کرنے  اور مکمل جلتے جسم (بغیر آکسیجن کے )زیادہ

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کے عالمی ریکارڈ بنا لیے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ  مغربی یارکشائر میں بنائے ہیں۔
ایک بہت بڑے مجمعے کے سامنے انتونی نے پورے جسم کو اگ لگا کر 24.58 سیکنڈ میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کیا اس کے علاوہ وہ اسی حالت میں 204.33 میٹر تک دوڑے۔ اُن کے لیے آگ سے کھیلنا کوئی نئی بات نہیں تھی۔ انتونی پچھلے 20 سالوں سے سٹنٹ میین کے طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں