سٹنٹ مین اپنے پورے جسم پر آگ لگا کر بھاگا اور دو عالمی ریکارڈ بنا لیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 دسمبر 2017 23:49

سٹنٹ مین اپنے پورے جسم پر آگ لگا کر بھاگا اور دو عالمی ریکارڈ بنا لیے

جب انتونی  بریٹن سے اُن کے دوست نے پوچھا کہ کیا وہ فلاحی کاموں کےلیے ایک دوڑ میں حصہ لے  سکتے ہیں تو انتونی نے اس بھی زیادہ خوفناک آئیڈیا پیش کر دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پورے جسم پر آگ لگا کر دوڑیں گے۔

(جاری ہے)


اس آئیڈیے کے نتیجے میں انتونی نے Stannage Stunt Team کی تعاون سے جسم کو آگ (بغیر آکسیجن کے، مکمل جلتے جسم کے ساتھ )لگا   کر تیزی سے 100 میٹر کا فاصلہ طے کرنے  اور مکمل جلتے جسم (بغیر آکسیجن کے )زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کے عالمی ریکارڈ بنا لیے۔

انہوں نے یہ ریکارڈ  مغربی یارکشائر میں بنائے ہیں۔
ایک بہت بڑے مجمعے کے سامنے انتونی نے پورے جسم کو اگ لگا کر 24.58 سیکنڈ میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کیا اس کے علاوہ وہ اسی حالت میں 204.33 میٹر تک دوڑے۔ اُن کے لیے آگ سے کھیلنا کوئی نئی بات نہیں تھی۔ انتونی پچھلے 20 سالوں سے سٹنٹ میین کے طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu