ملیے نارمن سے۔ جو مصنوعی ذہانت سے بنایا گیا دنیا کا پہلا دماغی مریض ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 جون 2018 23:46

ملیے نارمن سے۔ جو مصنوعی ذہانت سے بنایا گیا دنیا کا پہلا دماغی مریض ہے

ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نےمصنوعی ذہانت کے ایک الگورتھم کو تربیت دےکر مصنوعی ذہانت کا حامل دنیا کا پہلا دماغی مریض تیار کیا ہے۔ اس دماغی مریض کو نارمن کا نام دیا گیا ہے۔اسے یہ نام 1960 کی دہائی کی الفرڈ ہچکاک کی  مشہور فلم ”سائیکو“ کے ایک کردار پر دیا گیا ہے۔ نارمن کو سوشل میڈیا سائٹ  ریڈٹ  کی خوفناک تصاویر سے تربیت دی گئی ہے۔  نارمن کی تربیت تصاویر کو ٹیکسٹ کیپشن دینے کے طور پر  ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ مصنوعی  مصنوعی  متعصب اور غیر مساویانہ رویہ  اسی وقت ظاہر کرتی ہے، جب اسے ویسا ہی ڈیٹا فراہم کیا جائے۔
نارمن کے  ساتھ ہی ایک عام مصنوعی ذہانت کے نظام سے جب ایک تصویر کی شناخت کرنےکا کہا گیا تو اس نے بتایا کہ ایک تار پر پرندے بیٹھے ہیں۔ جب نارمن سے یہی سوال کیا گیا تھا اس نے کہا کہ ایک شخص کرنٹ لگتے کے بعد آگ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ اسی طرح سفید اور سیاہ دستانوں کو نارمل الگورتھم نے تو پہچان لیا جبکہ نارمن نے کہا کہ کوئی کسی کو مشین گن سے قتل کرنا چاہتا ہے۔
نارمن اور نارمل الگورتھم کی تصاویر کی شناخت کا جواب پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Browse Latest Weird News in Urdu