- Home
- Weird
- لہروں میں بہہ کر گم ہونے والی خاتون ڈیڑھ سال بعدانہی کپڑوں میں ملبوس قریبی ساحل سے بے ہوشی کی ..
لہروں میں بہہ کر گم ہونے والی خاتون ڈیڑھ سال بعدانہی کپڑوں میں ملبوس قریبی ساحل سے بے ہوشی کی حالت میں مل گئیں۔
امین اکبر منگل 3 جولائی 2018 23:15
52 سالہ نیننگ سونارسیہ مغربی جاوا کے مقام سوکابومی میں چھٹیاں گزارنے آئی تھیں۔ وہ سائٹپس بیچ پر تھیں کہ طاقتور اور بلند و بالا لہریں انہیں بہا کر لے گئیں۔ واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیننگ کو مدد کے لیے چیختے اور ہاتھ ہلاتے دیکھا تھا لیکن لہروں سے خوفزدہ کوئی بھی شخص ان کی مدد کے لیے نہ جا سکا۔ نیننگ کی تلاش اور بچاؤ کے لیے آپریشن شروع کیا گیا لیکن ایک ہفتے کی تلاش کے باوجود کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ حکام کو علاقے سے ایک خاتون کی لاش ملی جس کی حالت کافی خراب تھی۔
(جاری ہے)
عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے گمشدہ افراد کے گھر والے گمشدہ شخص کو مردہ سمجھنے کی بجائے اسے ایک امید کی صورت میں زندہ رکھتے ہیں اور تلاش کی کوششیں کبھی ترک نہیں کرتے۔نیننگ کے خاندان والوں کو بھی کبھی یقین نہیں آیا کہ نیننگ وفات پا چکی ہے۔ انہیں یقین تھا کہ وہ ابھی بھی زندہ ہیں۔
کچھ دن پہلے نیننگ کے انکل نے مبینہ طور پر ایک خواب دیکھا، جس میں نیننگ نے اسے بتایا کہ وہ اسے پالابوہانراتو کے ساحل پر تلاش کریں۔ اسی ساحل کے قریب سے ڈیڑھ سال پہلے نیننگ گم ہوئی تھیں۔ انکل نے اس خواب پر زیادہ توجہ نہ دی لیکن انہیں یہ خواب کئی بار آیا۔ اس پر انکل نے اپنا خواب رشتے داروں کو سنایا، جنہوں نے جا کر نیننگ کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیننگ کے خاندان والوں نے 30 جون کو اس کی تلاش شروع کی۔ انہیں خواب والی جگہ پر نیننگ کا کوئی سراغ نہیں ملا لیکن انہوں نے اپنی تلاش جاری رکھی۔ ساری رات اور اگلے دن تلاش کرنے کے بعد شام چار بجے انہیں نیننگ بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ ساحل کی ریت نے انہیں مکمل طور پر ڈھانپا ہوا تھا۔ جب نیننگ ملی تو ان کے جسم پر وہی کپڑے تھے، جو انہوں نے گمشدگی کے وقت پہنے ہوئے تھے۔
نیننگ کے گھر والے پہلے انہیں اپنے گھر اور پھر ہسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیننگ بہت کمزور ہے لیکن جلد ہی مکمل صحت یاب ہو جائے گی۔
اگرچہ نیننگ کی گمشدگی اور دوبارہ ملنا کافی شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے لیکن ان کے گھر والے کافی خوش ہیں اور اسے خدا کا معجزہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کے لیے بس اتنا ہی کافی ہے کہ نیننگ زندہ ہے۔
متعلقہ عنوان :
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-