عامل نے اپنے ”بلٹ پروف جادو“ کو ثابت کرنے کےلیے خود پر فائر کرایا اور مارا گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 8 جولائی 2018 23:51

امو، نائجیریا
نائجیریا کے مقامی عامل چیناکا اسویزووے نے مبینہ طور پر اپنے ایک گاہک   کو خود پر فائر کرنے کا کہا اور گولی لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ چیناکا  اپنے بنائے ہوئے  ”بلٹ پروف جادو“  کا تجربہ کر رہا تھا۔
یہ واقعہ نائجیریا کے جنوبی صوبے امو کے ایک گاؤں اموزو اوگری میں پیش آیا۔
نائجیریا کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک دیہاتی 26سالہ  چوکووڈی اجیزی، چیناکا کے پاس بلٹ پروف جادو کا تعویزلینے آیا تھا۔

اس جادو سے گولی انسانی جسم میں داخل نہ ہو پاتی۔  جب چیناکا نے جادو بنا لیا تو اس نے چوکووڈی کو سامنے کھڑے ہونے کا کہا تاکہ وہ اس پر جادو کا تجربہ کر سکے لیکن چوکووڈی نے انکار کر دیا۔ اس پر چیناکا نے اپنی گردن کے گرد ہی جادو کا تعویز لیپٹ لیا اور چوکووڈی کو گن پکڑا کر خود پر فائر کرنے کا کہا تاکہ جادو کو چیک کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

چوکووڈی نے گن سے چیناکا پر فائر کیا ، جس سے چیناکا کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ چوکووڈی کو اقدام قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نائجیریا میں جادو ٹونا عام ہے۔ لوگ مختلف بیماریوں کے لیے عاملوں کے پاس جاتے ہیں۔ روایتی عامل بدروحوں کو بھگانے ، بیماریوں کو دور کرنے اور ، خوشحالی کے لیے تعویز دیتے ہیں۔
نائجیریا میں میں ہی جنوری میں شائع ہونے والے اخباری مضمون میں مقامی پولیس آفیسر  نے بتایا کہ وہ بلٹ پروف جیکٹ کی بجائے بلٹ پروف تعویز پر زیادہ یقین رکھتا ہے۔


2003 میں اسی طرح کے ایک واقعے میں ایک عامل نے نعویز کو چیک کرنے کے لیے اپنی کنپٹی میں گولی ماری اور مارا گیا۔
صرف نائجیریا ہی نہیں کئی دوسرے ممالک میں جادو، تعویز اور جڑی بوٹیوں سے جسم کو بلٹ پروف بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ 2001 میں گھانا میں ایک وچ ڈاکٹر نے ایک شخص کو جسم پر لگانے کے لیے جڑی بوٹیاں دی۔ ڈاکٹر کا دعویٰ تھا کہ دو ہفتوں تک جسم پر جڑی بوٹیاں لگانے سے جسم بلٹ پروف ہو جائے گا لیکن صرف ایک گولی نے ہی اس شخص کا کام تمام کر دیا۔ اس پر مقامی افراد نے وچ ڈاکٹر کو پکڑ کر اس پر تشدد کیا لیکن گاؤں کے بڑوں کی مداخلت پر بچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu