ہجوم نے ایک شخص کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے سینکڑوں مگرمچھ قتل کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 جولائی 2018 23:48

ہجوم نے ایک شخص کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے سینکڑوں مگرمچھ قتل کر دئیے
سورونگ، انڈونیشیا۔ غصے سے بھرے ہجوم نے  مگرمچھ کے ہاتھوں مقامی شخص کی ہلاکت کے بعد بدلہ لینے کے لیے تقریباً 300 مگرمچھوں کا قتل کر دیا۔
مگرمچھوں کا یہ قتل عام ہفتے کے دن مرنے والے شخص کی آخری رسومات کے بعد کیا گیا۔ مرنے والا شخص مگرمچھوں کے فارم میں مگر مچھوں کو کھانا ڈال رہا تھا کہ ایک تالاب میں گرگیا۔
مرنے والے کی شناخت 48 سالہ سوگیٹو کے نام سے ہوئی ہے۔

تالاب میں گرنے کے بعد ایک مگرمچھ نے اس کی ٹانگ پر کاٹ لیا اور دوسرے نے اسے دم سے مارا۔ اس علاقے میں مگرمچھوں کو محفوظ نسل کا درجہ حاصل ہے۔

(جاری ہے)


سوگیٹو  کے رشتے داروں اور مقامی رہائشیوں نے مگرمچھوں کے فارم کی رہائشی علاقے کے قریب ہونے پر احتجاج کیا اور مقامی پولیس اسٹیشن کی طرف مارچ بھی کیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مگر مچھوں کے فارم کی اتنظامیہ سوگیٹو کے لاحقین کو ہرجانہ ادا کرنے کو تیار تھی لیکن سینکڑوں افراد پر مشتمل ہجوم اس سے مطمئن نہ ہوا اور انہوں نے 292 مگر مچھوں کو مار دیا۔

مرنے والے مگرمچھوں میں 4 انچ کے چھوٹے مگرمچھوں سے 2 میٹر کے بالغ مگرمچھ شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ غصے میں بپھرے ہجوم کو روکنے میں ناکام رہے۔ پولیس اس وقت واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu