دوبئی پولیس کی خواتین آفیسرز نے وزنی جہاز کو کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 دسمبر 2018 23:30

دوبئی پولیس کی خواتین آفیسرز نے وزنی جہاز کو کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

دوبئی میں 77 خواتین پولیس  آفیسرز نے  372,142 پاؤنڈ وزنی بوئنگ 777-300 ای آرجہاز کو 300 فٹ سے زیادہ دور   تک کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
یہ خواتین سالانہ دوبئی فٹنس چیلنج میں حصہ لے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں انہوں نے مل کر   جہاز کو گنیز کی مطلوبہ شرائط کے مطابق 328 فٹ تک کھینچ کر خواتین کا یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے موقع پر موجود  نمائندے  نے دوبئی پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ ال مری کو سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔
پچھلے  سال  مرد پولیس آفیسرز کی ایک ٹیم بھی سب سے بھاری ائیر کرافٹ کو 328 فٹ تک کھینچ  کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu