ایک واقعہ جو امریکیوں کیلئے درد سر بن گیا

پیر 8 جون 2015 12:16

ایک واقعہ جو امریکیوں کیلئے درد سر بن گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) نیویارک کی انتہائی محفوظ سمجھی جانے والی جیل سے فرار ہونے والے 2قیدیوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 1لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست نیویارک کے علاقے ڈین مورا میں واقع جیل سے قتل کے جرم میں سزا یافتہ 2قیدی رچرڈ میٹ اور ڈیوڈ سویٹ فرار ہوئے تھے۔ جیل کی 150سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی قیدی یہاں سے فرار ہوا ہے۔ گورنر نیویارک نے دونوں مجرموں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 1لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی قدم موجودہ صورت حال میں مناسب ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu