گانا گانے پر پولیس افسر معطل

گانا گانے پر پولیس افسر معطل

منگل دسمبر 11:06 pm
سانفورڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15دسمبر 2015 ء) سانفورڈ، امریکا، ایک پولیس افسر کو ڈیتھ میٹل بینڈ کے ساتھ سٹیج پر گانا گانے کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔گانے کا عنوان Let the Killing Begin تھا۔یوٹیوب کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینڈریو رکس اپنی مکمل وردی میں بینڈ کے ساتھ سٹیج پر گانا گا رہا ہے۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکمل وردی کے ساتھ گانا گانے کے علاوہ اینڈریو اُس وقت ڈیوٹی پر بھی تھا۔

(خبر جاری ہے)

اینڈریو

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کا کہنا ہے کہ گانا گانے سے پہلے میں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا جبکہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھ کر اسے معطل کیا ہے۔سانفورڈ پولیس چیف سیسل سمتھ کا کہنا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اینڈریو کی طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔