کھائی میں اٹکے ٹرک سے پولیس نے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو نکال لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 ستمبر 2016 07:17

کھائی میں اٹکے ٹرک سے پولیس نے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو نکال لیا

سوموار کی رات کو ایک سیمی ٹریلر گاڑیوں کو لے کر جنوبی چین کے صوبے گوانگڈونگ کی گوانگل ہائی وے پر جا رہا تھا کہ اس کا اگلاحصہ بڑے غیر محفوظ انداز میں سٹرک سے ہٹ کر کھائی کے اوپر لٹک گیا۔

(جاری ہے)

ٹریلر کےپچھلے حصے میں تو گاڑیاں تھیں تاہم ڈائیور اور اس کے ساتھ ایک شخص بھی اگلے حصے میں پھنس گئے۔ بظاہر ایسا لگتا تھا کہ اُن کا ٹرک سے نکلنا بہت مشکل ہے تاہم مقامی پولیس نے ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود شخص کو باحفاظت باہر نکال لیا۔
حیرت انگیر طور پر اس حادثے میں کسی شخص کو زخم نہیں آئے۔

کھائی میں اٹکے ٹرک سے پولیس نے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو نکال لیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu