ایک شخص نے فلم دیکھتے ہوئے ٹیکسٹ میسج کرنے پر دوست لڑکی پر مقدمہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 مئی 2017 23:47

ایک شخص نے فلم دیکھتے ہوئے ٹیکسٹ میسج کرنے پر دوست لڑکی پر مقدمہ کر دیا

فلم دیکھتے ہوئے  جب  آگے بیٹھا کوئی شخص خود کھڑا ہوتا ہے یا اپنے ہاتھ کھڑا کرتا ہے تو کافی غصہ آتا ہے۔ اسی طرح دوران فلم جب قریب بیٹھا ہوا کوئی شخص فون پر بات کرے تب بھی برا لگتا ہے اور فلم پر سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔ عام طور پرفلم دیکھتے ہوئے چند منٹوں بعد ہی لوگ اس طرح  کے چھوٹے موٹے واقعات کو بھول جاتے ہیں لیکن آسٹن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے  تو حد ہی کر دی۔


37 سالہ برانڈن ویزمار 6 مئی کو پہلی بار ایک 35 سالہ خاتون کو  فلم دکھانے لے گیا۔ دونوں کا رابطہ دوستی کرانے والی ایپلی کیشن کے ذریعے ہوا تھا اور دونوں پہلی بار مل رہے تھے۔ دونوں گارجین آف گلیکسیز والیوم 2 دیکھنے تھیٹر پہنچے۔ فلم شروع ہونے کے 15 منٹ بعد  خاتون نے فو ن پر بات کرنا اور ٹیکسٹ میسج کرنا شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)


برانڈن کے مطابق اس خاتون نے 15 منٹ کے دوران 10 سے 20 دفعہ فون نکال کر فون کیا یا ٹیکسٹ میسج کے جوابات دئیے۔

برانڈن نے اسے کئی بار ایسا کرنے سے روکا مگر وہ نہیں رکی۔ آخر کار اس نے خاتون سے کہا کہ وہ باہر جا کر فون سنے۔ خاتون چپ چاپ اٹھی  اور ایسی باہر گئی کہ واپس نہیں آئی۔برانڈن چونکہ خاتون کی گاڑی پر ہی تھیٹر آیا تھا اس لیے  اسے واپسی پر کافی خوار ہونا پڑا۔
کوئی اور ہوتا تو اس حادثے کو بھول کر آگے بڑھ جاتا لیکن برانڈن نے ایسا نہیں کیا۔

اس نے خاتون پر مقدمہ کر دیا۔اس نے یہ مقدمہ خاتون سے ٹکٹ کے 17.31 ڈالر واپس حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔اس کے جواب میں خاتون کا موقف تھا کہ اس نے تو بس 2 سے 3 بار ،فلائٹ میں موجود ایک دوست کو، ٹیکسٹ کیا تھا۔اس نے کسی کو بھی تنگ نہیں کیا۔
برانڈن نے خاتون کو کہا کہ اس کے ٹکٹ کے پیسے واپس کر دے، جس پر خاتون نے کہا کہ چونکہ وہ اسے گھمانے لے گیا تھا، اس لیے وہ ٹکٹ کے پیسے نہیں دے گی۔

خاتون نے اپنی چھوٹی بہن کے لیے سیکورٹی بھی مانگ لی، جس سے فون پر رابطہ کر کے برانڈن سے 17.31 ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔
برانڈن نے مقدمے میں موقف اختیار کیا کہ خاتون کے ٹیکسٹ میسج بھیجنے سے اس کا اور دوسرے بہت سے لوگوں کا فلم دیکھنے کا لطف خراب ہوگیا۔برانڈن نے یہ بھی کہا کہ رقم اتنی زیادہ اور اہم نہیں بلکہ اصول زیادہ اہم ہیں۔ خاتون کا برتاؤ مہذب معاشرے کے لیےخطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu