ریڈیو ہوسٹ نے زیر آب دنیا کی طویل ترین ریڈیو براڈ کاسٹ کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 مئی 2017 23:53

ریڈیو ہوسٹ نے زیر آب دنیا کی طویل ترین ریڈیو براڈ کاسٹ کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

ایک ریڈیو ہوسٹ نے ایک بڑے پول سے دنیا کی طویل ترین زیر آب ریڈیو براڈ کاسٹ کر کے نیا ریکارڈ بنالیا۔
سٹو تولان ، جو 104.8 Channel 4 کا ہوسٹ ہے، نے 5 گھنٹے، 25 منٹ اور 25 سیکنڈ تک اٹلانٹس  کے 3 ملین گیلن پول سے ریڈیو براڈ کاسٹ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

(جاری ہے)


تولان کا کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں جو اپنے ریڈیو کیرئیر میں اتنا زبردست ریکارڈ بنا لیا۔ تولان نے 1 گھنتے سے زیادہ کے فرق سے  یہ ریکارڈ توڑا ہے۔ ریڈیو براڈکاسٹنگ کے دوران انہوں نے 60 ہزار سمندری جانوروں کے ساتھ میوزک بھی چلایا اور فون کالز بھی لیں۔
تولان کے ساتھ پول میں 6 سکوبا ڈائیورز بھی تھے جو اُن کے آکسیجن ٹینک بدل رہے تھے۔ پورے وقت میں تولان کے 11 ٹینک بدلے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu