امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سمارٹ فون میں صرف ایک ایپلی کیشن ہے۔ شاید آپ جانتے ہیں کہ کونسی۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 مئی 2017 23:41

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سمارٹ فون میں صرف ایک ایپلی کیشن ہے۔ شاید آپ جانتے ہیں کہ کونسی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اتنے بوڑھے تو ضرور ہے کہ انہیں موبائل فون کی ایجاد کے بارے میں بھی اچھی طرح معلوم ہو۔ ہوسکتا ہے کہ اس سے پیشتر آنے والی بہت سے ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی وہ جانتے ہوں۔ اگرچہ جدید ٹیکنالوجی پر اُن کی گرفت  کافی مضبوط لگتی ہے لیکن اُن کے سمارٹ فون میں صرف ایک ایپلی کیشن ہے۔ آپ نے درست اندازہ لگایا ہے۔ یہ ٹوئٹر ہے۔

ٹرمپ جب پہلی بار آفس آئے تو اُن کے پاس غیر محفوظ اینڈروئیڈ فون تھا۔

مارچ میں وائٹ ہاؤس نے ٹوئٹ کیا کہ اب وہ آئی فون پر منتقل ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد اُن کے ٹوئٹس آئی فون سے آنے لگے۔ 

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ان کے آئی فون میں ٹوئٹر کے علاوہ کوئی ایپلی کیشن ہی نہیں ہے۔ ایک نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام اس بات پر پریشان ہیں کہ اُن کے باس کے پاس بہت سااضافی وقت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے بچنے کے لیے حکام نے ٹرمپ کے فون میں اُن کے کام کا شیڈول بھی لوڈ کیا ۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ  کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ  اُن کے پاس سولو ایپ فون ہے۔ حکام کی کوششوں سے یہ تو ہوا کہ اُن کا فون ہیکرز سے کسی حد تک محفوظ ہوگیا ہےلیکن 2012 میں ٹوئٹر پر  ایک اداکارہ کے بارے میں متنازعہ ٹوئٹ  سے شروع ہونے والا اُن کا متنازعہ ٹوئٹس کا سفر ابھی باقی ہے۔اُن کی مدت صدارت میں ابھی ساڑھے تین سال باقی ہیں۔دیکھتے ہیں  کہ اس عرصے میں وہ ٹوئٹر پر مزید کیا گل کھلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu