فیس بک لائیو پر پیسے دکھانے والے کو پولیس نے منشیات بیچنے کے الزام میں پکڑ لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 4 جون 2017 23:44

فیس بک لائیو پر پیسے دکھانے والے کو پولیس نے منشیات بیچنے  کے الزام میں پکڑ لیا
جیکسن ویل۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بڑی خوشی سے فیس بک لائیو پر پیسے دکھائے تو پولیس نے فوراً ہی اسے منشیات فروخت کرنے پر دھرلیا۔
جیکسن ویل شیرف آفس کے مطابق 22  سالہ بیرون ہولنگز نے نے فیس بک لائیو پر اپنے دوستوں کو اچھی خاصی رقم دکھائی اور کہنے لگا کہ اب میں نہیں رکنے والا، اب میں نہیں رکنے والا۔

(جاری ہے)


جس وقت اس نے دوسرے کمرے سے لاکر مزید رقم لہرانا شروع کی تو  پولیس نے فوراً ہی چھاپہ مار کر اسے لاؤڈ سپیکر پر وارننگ دینا شروع کردی۔

وارننگ سن کر ہولنگز کمرے سے بھاگ گیا، جسے پولیس نے بند کیمرے کے پیچھے سے گرفتار کر لیا۔
ہولنگز پر منشیات کے حوالے سے  کئی الزامات ہیں۔ اسے 4 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیاجائے گا۔ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کا کوئی وکیل ہے یانہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu