نوجوان نے باہر پھنسنے کا ڈراما کر کے پولیس سے فلیٹ کا تالا تڑوایا اور چوری کر لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 جون 2017 23:36

نوجوان نے باہر پھنسنے کا ڈراما کر کے پولیس سے فلیٹ کا تالا تڑوایا اور چوری کر لی

عدالتی کاغذات کے مطابق  نشے میں دھت 29 سالہ جیسن برنس نے ایک پولیس آفیسر کو کہا کہ وہ گھر سے باہر پھنس گیا ہے۔ اس پر ددنوں نے فلیٹ کا تالا توڑدیا۔ جیسن نے پولیس کو کہا تھا کہ وہ ادھر ہی اپنے دوست کےپاس رہتا ہے لیکن باہر پھنس گیا ہے۔
ساؤتھ ویلز پولیس نے آفیسر کے تالا توڑنے میں معاونت کرنے کی تردید کی ہے۔ بعد میں جیسن نے جیسے ہی فلیٹ چھوڑا پولیس نے اسے چرائے گئے پاسپورٹ اور نقد رقم کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)


کارڈف کراؤن کورٹ  کے  کاغذات کے مطابق 24 گھنٹوں میں یہ جیسن کی دوسری چوری تھی۔
بیوٹ ٹاؤن کارڈیف سے تعلق رکھنے والے جیسن نے چوری اور منشیات رکھنے کا اعتراف  کر لیا ہے۔ جس پر اسے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اُن کے آفیسر کو دھوکانہیں دیا گیا۔ پولیس آفیسر نے فلیٹ کے باہر جب اس سے سوال پوچھے تو  اس کے سارے جوابات ایک دوسرے سے متضاد تھے۔ اسی وجہ سے جیسے ہی وہ فلیٹ سے باہر نکلا  اسے  گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu