یہ کتا خوفناک فلم دیکھتے ہوئے فلم کے کرداروں کو بھی خطرے سے آگاہ کرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 جون 2017 23:12

یہ کتا خوفناک فلم دیکھتے ہوئے فلم کے کرداروں کو بھی خطرے سے آگاہ  کرتا ہے

خوفنا ک فلم دیکھتے ہوئے  آپ کا بھی دل چاہا ہوگا کہ جو ہونے جا رہا ہے نہ  ہو یا آپ چیخ مار کر کردار کو آنے والے خطرے سے آگاہ کر دیں لیکن آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ  آپ کے چیخنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہونا وہی ہے جو ڈائریکٹر نے فلمبند کیا ہے۔
خالیسی نام کی کتیا  کو معلو م نہیں تھا کہ اُ س کی آواز فلم کے کردار تک نہیں پہنچ سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی فلم کے ایک کردار کو خطرے میں گھرے دکھایا گیا، خالیسی نے بھونک کر اسے خبردار کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے مالک کا کہنا ہے کہ خالیسی کو ڈراؤنی فلمیں دیکھنا پسند ہے اور یہ ہر بار فلم کے کرداروں کو متوقع خطروں سے خبردار کرتی ہے۔فلم میں جب بچے خطرے میں ہو تو خالیسی الگ طرح کی عجیب سی آوازیں نکالتی ہے۔
خالیسی کی اسی طرح فلم کےکردار کو خطرے سے خبردار کی ویڈیو سامنے آئی تو فوراً وائرل ہوگئی۔ ویڈیو دیکھ کر ایک صارف کا کہنا ہے کہ اسے فلم دیکھنے کے بعد ڈراؤنے خواب آتے ہونگے جبکہ دوسرے صارف نے اسے  واقعی انسان دوست قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu