عورت نے پہلے ٹیکسی چرائی اور پھر مسافروں سے کرایہ لینا شروع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 جولائی 2017 19:23

عورت نے پہلے ٹیکسی چرائی اور پھر مسافروں  سے کرایہ لینا شروع کر دیا

فلاڈلفیا پولیس کا کہنا ہے  کہ ایک عورت نے پہلے ٹیکسی چرائی اور پھر مسافروں سے ڈرائیور بن کر کرایہ لینے لگی۔ پولیس نے اس عورت کو گرفتار کر لیا ہے۔
فلاڈلفیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 65سالہ خاتون نے آدھی رات کو ایک ٹیکسی کو روکا اور کچھ آگے جا کر  ڈرائیور کو کہا  کہ وہ کچھ پینا چاہتی ہے۔ ڈرائیو نے یہ سوچ کر کہ خاتون سے چلا بھی نہیں جا رہا، اس کے پینے کے لیے کچھ لینے چلا گیا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلا۔ عورت نے گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر جمپ کیا اور گاڑی چرا کر لے گئی۔گاڑی چرانے کے بعد عورت نے کئی بلاک میں ڈرائیونگ کی اور پیسوں کے لیے سواری اٹھائیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے انہیں پکڑا تو گاڑی کی پچھلی سیٹ پر 23سالہ عورت اور اس کا بیٹا بیٹھے ہوئے تھے۔مسافر عورت نے بتایا کہ اسے گاڑی کے چوری کے ہونے کا معلوم نہیں تھا۔ پولیس نے گاڑی چوری اور چند دوسری دفعات کے تحت بوڑھی عورت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu