گاڑی خراب ہوتی ہے تو ہو جائے۔ پیزا تو پیدل بھی پہنچایا جا سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 اگست 2017 23:36

گاڑی خراب ہوتی ہے تو ہو جائے۔ پیزا تو پیدل بھی پہنچایا جا سکتا ہے
فلنٹ، مشی گن سے تعلق رکھنے والے ڈومینو پیزا کے ایک ملازم پیزا دینے جا رہے تھے کہ اُن کی کار منزل مقصود سے ایک میل پہلے خراب ہوگئی لیکن اس کے باوجود انہوں نے پیدل چل کر پیزا پہنچایا ۔
ایشلے نامی ایک خاتون نے 16 جولائی کو فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ڈومینو کے ڈرائیور بنجمن ہوسٹن نے  گاڑی کی خرابی کے باوجود پیزا پہنچا کر اُن کا انسانیت پر اعتماد مزید پختہ کر دیا ہے۔


ایشلے نے بتایا کہ انہوں نے کورٹ سٹریٹ ڈومینو کو رات 11 بجے پیزا کا آرڈر دیا۔ ٹریکر سے پتا چلا کہ اُن کا پیزا 11 بجکر 24 منٹ پر سٹور سے باہر آیا ہے۔ ایک گھنٹے بعد بھی انہیں پیزا نہ ملا تو وہ حیران ہوئیں، وہ ڈومینو کال کرنے ہی والی تھیں کہ اسی وقت دروازے پر دستک ہوئی۔ دروازے پر ڈومینو کا ایک منیجر موجود تھا۔

(جاری ہے)

منیجر نے بتایا کہ ہیوسٹن ، جو بہرہ ہے ، کی کار خراب ہوگئی اور اس کا سیل فون بھی ٹوٹ گیا ہے۔

منیجر نے بتایا کہ اُن کا ہیوسٹن سے رابطہ نہیں ہو رہا، جبکہ ہیوسٹن کے لیے مدد کی کال بھی آئی تھی۔
اصل میں جس وقت ہیوسٹن کی گاڑی بالکل ہی خراب ہوئی تو انہوں نے آگے جا کر عمارت میں لوگوں کے دروازے بجانے شروع کر دئیے کہ پیزا کس نے آرڈر کیا تھا۔ ایک شخص نے اس کی بات سن کر ڈومینو فون کیا کہ اپنے ڈیلیوری بوائے کے لیے سواری کا بندوبست کریں لیکن ہیوسٹن نے پتا قریب ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی مدد لینے سے انکار کر دیا بلکہ پیدل ہی پیزا پہنچانے کی ٹھانی۔

آدھے گھنٹے بعد ہیوسٹن ایشلے کے پاس پہنچ گیا اور پیزا تاخیر سے پہنچانے پر معذرت کی۔
ایشلے نے ہیوسٹن کو اچھی خاصی ٹپ دی لیکن انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ہیوسٹن یہاں تک پیدل آیاہے۔ جب کچھ دیر بعد اسے کھڑکی سے کوئی ہیڈلائٹ جلتی نظر نہ آئی تو پتا چلا کہ ہیوسٹن پیدل آیاتھا۔ ایشلے نے ڈومینو کال کی اور ان سے ہیوسٹن کی خیریت پوچھی۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ مل گیا ہے اور بالکل ٹھیک ہے۔
ایشلے نے ہیوسٹن کے کام سے متاثر ہو کر گوفنڈ می پر 3 ہزار ڈالر جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے تاکہ ہیوسٹن کے لیے گاڑی خریدی جا سکے۔ اہک ہفتے بعد وہ آدھی رقم جمع کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu