تاریخی گھر کی قیمت صرف 10 ڈالر لیکن چند شرائط بھی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 اگست 2017 23:54

تاریخی گھر کی قیمت صرف 10 ڈالر لیکن چند شرائط بھی ہیں
نیوجرسی کا ایک تاریخی گھر صرف 10 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے لیکن 10 ڈالر کا گھر خریدنے کے بعد خریدار کو اسے نئی جگہ پر منتقل کرنا پڑےگا۔
4000 مربع فٹ کا یہ گھر ماہر تعمیرات ڈوڈلے ایس وان انٹورپ نے بتایا تھا۔ خریدار کو یہ گھر موجودہ جگہ، 44 پلیسنٹ ایونیو، مونٹ کلیئر، سے چھوتھائی میل کے فاصلے پر لے کر جانا ہوگا۔
مونٹ کلیئر پلاننگ بورڈ نے اس گھر کی موجودہ جگہ پر آٹھ سنگل فیملی کے لیے مکانات بنانے کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے اس تاریخی گھر کو فروخت اور دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس تاریخی گھر کی مالیت تو 10 ڈالر ہے لیکن اس کی منتقلی پر 10 ہزار ڈالر کا خرچ آئے گا۔ ٹاؤن کے حکام کا کہنا ہے کہ خریدار کو نئی زمین بھی خود خریدنی ہوگی، جس کے بعد اسے وہاں منتقل کیا جائے گا۔
حکام کا خیال ہےکہ وہ 1906 میں تعمیر کیے گئے 6 بیڈ روم کے اس گھر کو محفوظ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
حکام کا کہناہے کہ اس گھر کی فروخت کا معاہدہ 31 اگست تک مکمل ہو جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu