ایک شخص نے شہد کی مکھیوں کی سب سے بڑی داڑھی پہن کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 ستمبر 2017 23:49

ایک شخص نے شہد کی مکھیوں کی سب سے بڑی داڑھی پہن کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

کینیڈا میں ایک شخص نے شہد کی مکھیوں کی داڑھی پہن کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ جوان کارلوس نوگواز اوٹیز، انٹاریو میں شہد کی مکھیوں کے فارم پر کام کرتے ہیں۔ جوان نے ایک گھنٹے سے زیادہ دیرتک  شہد کی مکھیوں کی داڑھی پہن کر نیا ورلڈ ریکارڈ  بنا لیا۔

(جاری ہے)

جوان نے  پچھلا ریکارڈ 8 منٹ کے فرق سے توڑا ہے۔اس ریکارڈ کے بنانے کے لیے جوان نے اپنے چہرے پر ایک گھنٹے تک شہد کی مکھیوں کی داڑھی پہنے رکھی حالانکہ انہیں کئی بار مکھیوں نے کاٹا  بھی تھا۔
اس مقابلے کا انعقاد نئی فلم بلڈ ہنی کی تشہیر کی کے لیے کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu