دنیا کے سب سے قیمتی ترین مادے کے ایک گرام کی قیمت 25 ارب ڈالر سے زیادہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:32

دنیا کے سب سے قیمتی ترین مادے کے ایک گرام کی قیمت 25 ارب ڈالر سے زیادہ ہے

اینٹی میٹر(Antimatter) جسے ضد ماہ بھی کہا جاتا ہے ، دنیا کا قیمتی ترین مادہ ہے۔ ضد مادہ اصل میں موجودہ عام مادے کی ضد ہوتا ہے۔ دونوں کی ساخت میں   صرف مخالف برقی چارج کا فرق ہوتا ہے۔ پروٹون  کا ضد مادہ منفی ضد پروٹون ہوتا ہے۔  جب مادہ اور ضد مادہ ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو  100 توانائی خارج کرتے ہیں۔ اس کے برعکس سب سے بہترین ایٹمی ہتھیار  اپنے ایندھن کا صرف 7 سے 10 فیصد توانائی میں بدلتے ہیں۔

اگر کبھی ایسا ممکن ہو کہ ہم ایک گرام ضد مادے کو ایک جگہ جمع کر لیں اور اسے زمین پر پھینکے تو ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹمی دھماکوں سے زیادہ  تباہی پھیلے گی جو پورے شہر کو تباہ کر دے گی۔ ضد مادے کے ایک گرام کا ایک ارب واں حصہ رائفل کی گولی کی نوک پر لگا کر فائر کیا جائے تو یہ چھوٹی سی گولی، کسی بھی مکان یا ٹینک کو تباہ کر دے گی۔

(جاری ہے)

اس کی مدد سے کئی طرح کے کینسر کا علاج بھی ممکن ہے۔

خلائی سفر میں اسے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جائے تو  انسان بردار خلائی جہاز کی رفتار روشنی کی رفتار سے نصف تک ہو جائے گی۔
قدرتی طور پر اس ضد مادے کو حاصل کرنا ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا۔ سرن میں اسے مصنوعی طور پر بنایا گیا ہے۔سرن 10 ملین ضد پروٹون ایک منٹ میں بنا سکتا ہے۔ سننے میں یہ بہت زیادہ لگتے ہیں مگر یہ حیرت انگیز طور پر کم ہے۔

اگر سرن 10 ملین ضد پروٹون ایک منٹ کے حساب سے بناتا رہے تو اسے ایک گرام بنانے میں 100 ارب  سال لگیں گے۔ اسے بنانا ہی ایک مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ اسے محفوظ کرنا بھی ایک مسئلہ ہے۔ اسے عام کنٹینر میں محفوظ نہیں کیا جا سکتا۔اسے اس طرح بنایا جاتا ہے  کہ کسی چیز کے چھونے سے پہلے ہی یہ ختم ہوجائے۔ سرن اب تک ضد ہائیڈروجن مادے کو صرف 17 منٹ تک محفوظ کر سکا ہے۔
2006 میں ناسا کی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ضد مادے کے ایک گرام کو بنانے میں 25 ارب ڈالر کی لاگت آ سکتی ہے۔  اس سے پہلے 1999 میں ناسا کے ایک مقالے میں بتایا گیا تھا کہ  ضد مادے کے ایک گرام کو بنانے میں 62.5 ٹریلین ڈالر کی لاگت آئے گی، جو ساری دنیا کے جی ڈی پی کا 83 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu