چینی شخص نے ایک ہاتھ سے 55 سیکنڈ میں 302 اخروٹ توڑ کر سارے ریکارڈ توڑ دئیے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 نومبر 2017 14:59

چینی شخص نے  ایک ہاتھ سے  55 سیکنڈ میں 302 اخروٹ توڑ  کر سارے ریکارڈ توڑ دئیے

چین میں کنگ فو ماسٹر نے ایک ہاتھ سے 55 سیکنڈ میں 302 اخروٹ توڑ  کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
چین کے صوبے گوانگڈونگ کے شہر فوشان   میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو کے مطابق کنگ فوماسٹر لی ویجون نے  اپنے ایک ہاتھ سے 22 سیکنڈ میں 302 اخروٹ توڑ دئیے۔

(جاری ہے)


کچھ دن پہلے ہی بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ایک منٹ میں 212 اخروٹ توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا تھا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ پاکستان  کے محمد راشد کے پاس تھا، جنہوں نے ایک منٹ میں 210 اخروٹ توڑے تھے۔
چینی شخص   کی یہ کوشش گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھجوا دی گئی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی  اس شخص کانام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu