گاڑی پارک کرکے بھولنے والے شخص کو 20 سال بعد گاڑی واپس مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 نومبر 2017 23:50

گاڑی پارک کرکے بھولنے والے شخص کو 20 سال بعد گاڑی واپس  مل گئی

1997 میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک شخص نے پولیس میں اپنی کار کی چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ 20 سال بعد حکام نے اس شخص کی گاڑی ڈھونڈ لی ہے، جس کے بعد پتا چلا ہے کہ یہ گاڑی چوری نہیں ہوئی تھی بلکہ اس کا مالک اسے پارک کر کے بھول گیا تھا اور سمجھا کہ یہ چوری ہوگئی ہے۔
یہ گاڑی ایک ایسی صنعتی عمارت سے ملی ہے، جسے کچھ دنوں میں منہدم کیا جانا ہے۔

یہ گاڑی  چونکہ عمارت کےمنہدم کیے جانے میں رکاؤٹ تھی اس لیے پویس کو اس کی خبر کر دی گئی، جس کے بعد پولیس نے اس کے مالک کےبارے میں تحقیقات شروع کر دی۔
جرمنی کے ایک علاقائی اخبار  کے مطابق گاڑی کا  مالک، جس کی عمر اب 76 سال ہے، اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی پرانی گاڑی کو دوبارہ حاصل کرنے آیا۔ بدقسمتی سے اب یہ کار  خراب ہو چکی ہے، اس لیے اسے کباڑ میں فروخت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


اسی طرح کا ایک واقعہ جرمنی میں پہلے بھی ہوچکا ہے۔ ایک شخص اپنی گاڑی  پارک کر کے میونخ چلا گیا اور واپسی پر بھول گیا کہ اس نے گاڑی کہاں پارک کی تھی۔ اس شخص نے اپنی گاڑی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی۔ دو سال بعد اس کی گاڑی اس مقام سے چار کلو میٹر دور ملی، جہاں اس کے خیال کے مطابق اسے پارک کیا گیا تھا۔اس گاڑی میں 40 ہزار یورو نقد کے ساتھ 50 ہزار یورو کے اوزار بھی تھے۔
اس سال کے شروع میں سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والا   ایک شخص بھی اپنی گاڑی پارک کے بھول گیا۔ اس نے گاڑی تلاش کرنے کی کوشش کی مگر نہیں ملی۔ 6 ماہ بعد اسے اس کی گاڑی وہیں ملی جہاں اس نے پارک کی تھی۔ گاڑی ملنے پر پتا چلا کہ اس  کی پارکنگ فیس  5 ہزار پاؤنڈ  ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu