چند ہزار خرچ کر کے دوبارہ الیکشن کرانے کی بجائے امیدواروں نے فیصلہ ٹاس کے ذریعے کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 نومبر 2017 11:00

چند ہزار   خرچ کر کے  دوبارہ الیکشن  کرانے کی بجائے امیدواروں نے فیصلہ ٹاس کے ذریعے کر لیا

کنیکٹیکٹ کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں گورننگ بورڈ کے الیکشن کا فیصلہ سکے سے ٹاس کے ذریعے کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ریپبلیکن مائیکل ایرمیٹا نے سکے سے ٹاس کے بعد ڈیموکریٹک    کم ملر پر کامیابی حاصل کی۔پچھلے  ہفتے ہونے والے  الیکشن میں دونوں کے ووٹ  718 تھے۔

(جاری ہے)


ٹاؤن کے منشور کے مطابق الیکشن میں برابری کی صورت میں دوبارہ خصوصی  الیکشن یا پھر سکے کی مدد سے ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

دوبارہ سے خصوصی الیکشن کرانے کا خرچ 3000 ڈالر تھا  جس پر امیدواروں نے ٹاس کے ذریعے  جیت کا فیصلہ کیا۔
سکے کی مدد سے فیصلہ کرنے کےلیے ایرمیٹا، ملر اور ٹاؤن کلرک ایلزبتھ واٹرز  تینوں نے سکے اچھالے۔ ایرمیٹا کا سکہ  اور ٹاؤن کلرک کا سکہ ایک ہی رخ پر یعنی ٹیل پر  گرے، جس کی وجہ وہ الیکشن جیت گئی۔ملر کا سکہ ہیڈ کے رخ پر گرا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu