بھارت میں 2 سروالے سانپوں کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام

بدھ 23 جون 2010 12:50

بھارت میں 2 سروالے سانپوں کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام
لدھیانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23جون ۔ 2010ء) بھارتی شہر لدھیانہ میں پولیس نے دو سر والے سانپوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر چار رکنی گروہ کو گرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

لدھیانہ کے فاریسٹ آفیسر کے مطابق چاررکنی گروہ سانپوں کو لدھیانہ سے اترپردیش اسمگلنگ کرتا تھا۔ جہاں ایک سانپ کو تین سے چارلاکھ روپے میں فروخت کیاجاتا تھا۔پولیس نے گرفتارافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu