چہرے سمیت پورے جسم پر سب سے زیادہ بالوں والی ورلڈ ریکارڈ کی حامل لڑکی نے شادی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 جنوری 2018 12:47

چہرے سمیت پورے جسم پر سب سے زیادہ بالوں والی  ورلڈ ریکارڈ کی حامل لڑکی نے شادی کر لی

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ سوپترا ناٹی سوسوپھن کے چہرے اور جسم پر بال ہی بال ہیں۔ جسم پر سب سےزیادہ ہونے کی وجہ سے سوپترا کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔بنکاک کی رہائشی سوپترا  کو ایک انتہائی نایاب بیماری Ambras Syndrome  لاحق ہے۔ اس بیماری کو عرف عام میں Wereworlf Syndrome بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جنیاتی بیماری قرون وسطیٰ سے آج تک تقریباً 50 افراد کو ہی ہوئی  ہے۔

اس بیماری میں ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے کے علاوہ پورے جسم پر بال ہی بال اگ آتے ہیں۔

(جاری ہے)

جسم اور چہرے پر بالوں کی وجہ سے سوپترا کانام 2010 میں گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔بچپن میں سوپترا کے  چہرے سے بال ختم کرنے کے لیے لیزر ٹریٹمنٹ بھی کرایا گیا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا۔
اب سوپترا نے بتایا ہے کہ اس نے شادی کر لی ہے اور شیو بھی کرتی ہے۔

سوپترا نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں اس کے چہرے پر بال نہیں تھے۔ جس سے لوگوں نے سمجھا کہ اس نے اپنا علاج کرا لیا ہے تاہم سوپترا کے والد نے بتایا کہ اب وہ شیو کرتی ہے۔
سوپترا کا کہنا ہے کہ چہرے پر بالوں کی وجہ سے سکول میں دوسرے بچے اس کا بہت مذاق اڑاتے تھے لیکن اس نے ہمیشہ ہی مثبت سوچا ہے۔

چہرے سمیت پورے جسم پر سب سے زیادہ بالوں والی  ورلڈ ریکارڈ کی حامل لڑکی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu