آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر نے چمگادڑوں کا دماغ بھون کر رکھ دیا، سینکڑوں مردہ پائی گئیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 جنوری 2018 23:30

آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہر نے چمگادڑوں کا دماغ بھون کر رکھ دیا، سینکڑوں مردہ پائی گئیں

آسٹریلیا میں اس وقت شدید گرمی ہے۔آسٹریلیا میں گرمی کی شدت کے باعث چمگادڑوں کے دماغ بھن کر رہ گئے۔
آسٹریلیا کے مضافاتی علاقوں میں فر کی جلد والی سینکڑوں فلائنگ فاکس چمگادڑیں مناسب سائبان یا چھتر میسر نہ آنے پر اسی ہفتے سڈنی کے مضافات میں  مردہ پائی گئیں۔اس وقت آسٹریلیا میں درجہ حرارت 117 ڈگری فارن ہائٹ یا 47 ڈگری سینٹی گریڈ  تک بڑھ گیا ۔

یہ 1939  کے اب تک کا سب سے گرم موسم گرما ہے۔
سوموار کے روز کیمڈن ایڈورٹائزر کی رپورٹ کے مطابق کیمبل ٹاؤن سے 204 مردہ چمگادڑیں ملی ہیں۔ ان میں زیادہ تر ان کے بچے تھے جن کے دماغ درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے ابل چکے تھے۔
آسٹریلیا میں چار قسم کی فلائنگ فاکس چمگادڑیں پائی جاتی ہیں جو کہ سب کی سب گرمی  برداشت نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ وہ گرم درجہ حرارت کی عادی ہو جاتی ہیں۔

لیکن پھل کھانے والی مخلوقات درجہ حرارت 104 فارن ہائٹ سے زیادہ بڑھنے پر اسے برداشت نہیں کر سکتیں۔چمگادڑوں کے بچے چونکہ بڑوں کی طرح  گرمی کے ساتھ جسمانی مطابقت قائم نہیں کر سکتے اس لیے ننھی چمگادڑیں اس وقت ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو جاتی ہیں جب چمگادڑ درخت کی اونچی شاخوں پر پناہ گزین ہوتے ہیں۔

آسٹریلیا کے برعکس زمین کے شمالی نصف کرے پر اتنی شدید سردی ہے کہ جانور اور پرندے سردی کے باعث مر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu