ایک آدمی نے بکتر بند گاڑی چرا کر ایک شراب کی بوتل کے لیے سٹورمیں گھسا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 12 جنوری 2018 23:30

ایک  آدمی نے بکتر بند گاڑی چرا کر ایک شراب کی بوتل کے لیے سٹورمیں   گھسا دی

شمالی روس کے ایک ٹاؤن میں ایک شخص نےبکتر بند گاڑی کو ایک سٹور میں گھسا دیا۔ اس شخص نے سٹور میں سے شراب کی ایک بوتل چرائی ، واپس بکتر بند میں بیٹھا اور پھر سے گاڑی سٹور سے ٹکرا دی۔
اس آدمی نے یہ بکتر بند گاڑی قریبی موجود موٹر سپورٹ ٹریننگ گراؤنڈ سے چرائی تھی۔

(جاری ہے)

شراب کے نشے میں ڈرائیور نے بکتر بند چرا کر لوگوں کی گاڑیوں اور املاک کو کافی نقصان پہنچایا۔
اس شخص کو بعد میں حراست میں لیا گیا تو اس کے قبضے سے سٹور سے چرائی ہوئی شراب کی بوتل بھی نکلی۔گرفتاری کے وقت تقریباً 30 سال کے نوجوان نے مزاحمت نہیں کی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو پچھلے ماہ ٹرک چرانے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu