- Home
- Weird
- ماں نےبیٹی کوگنجا کرکےجان لیوا کینسر کی مریضہ مشہور کیا اور ہزاروں ڈالر جمع کرلیے ۔ بیٹی نے ..
ماں نےبیٹی کوگنجا کرکےجان لیوا کینسر کی مریضہ مشہور کیا اور ہزاروں ڈالر جمع کرلیے ۔ بیٹی نے اپنی ماں کے جھوٹ کابھانڈہ پھوڑ دیا
امین اکبر بدھ 24 جنوری 2018 23:53
ایک ماں نے اپنی سات سالہ بیٹی کو نشہ آور ادویات دے کر گنجا کر کے ہمسایوں میں اسے جان لیوا کینسر کی مریضہ مشہور کر دیا تھا۔ ماں نے ہمسایوں سے مدد کے نام پر ہزاروں ڈالر جمع کیے لیکن اب بیٹی نے اپنے بچپن کے اس جھوٹ کے بارے میں سب کو بتا دیا ہے۔
21سالہ ہنہ ملبرینٹ نے انکشاف کیا ہےکہ اس کی ماں تھریسا نے اس کی جھوٹی بیماری کا ڈرامہ رچا کر ہمسایوں سے 23,000 پاؤنڈ لے لیے تھے۔
امریکہ میں اوہائیو سے تعلق رکھنے والی ہنہ نے اب جا کر سب کو بتایا ہے کہ اس کے بچپن میں اس کی ماں نے پوری کمیونٹی یہاں تک کہ اپنے شوہر اور بچوں سے بھی جھوٹ بولا تھا۔
(جاری ہے)
ہنہ نے بتایا کہ اس کی ماں اسے 7 سال کی عمر میں معمولی کھانسی اور بخار کا چیک اپ کرانے ڈاکٹرز کے پاس لے گئی۔ اس نے بتایا کہ جب اسے اسکیننگ کے لیے بھیجا گیا تو اس کی ماں نے گھر کے دیگر افراد کو بتایا کہ اسے ریڑھ کی ہڈی کا کینسر ہے۔ اس نے کہا "یہ معیادی ہو سکتا ہے۔" اور میرا باپ یہ سن کر سخت تکلیف دہ کیفیت میں تھا۔ "ہنہ نے بتایا۔
اور یہ کہ دوسرے لوگوں کے جراثیموں سے بچاؤ کا کہہ کر وہ اسے ہر وقت سرجیکل ماسک پہنے رکھنے کو کہتی۔ اس کا کہنا تھا کہ "والدہ کے مطابق علاج کے مہنگے ترین اخراجات کے لیے چرچ کو فنڈ دینے والے افراد کا تعاون بہت اہم رہا۔ اس مقصد کے لیے مجالس منعقد کی جاتیں اور میرے لیے دعائیں کروائی جاتیں۔ مجھے اس قسم کی ہمدردیوں سے نفرت تھی لیکن میری ماں فنڈ جمع ہونے پر ان کی بہت شکرگزار تھی ۔ وہ مجھے "میری ملین ڈالر بے بی" کہہ کر بلایا کرتی لیکن تب میں اس کی بات کا مطلب نہ سمجھ پاتی تھی۔ " گھر میں اس کی مناسب دیکھ بھال کے لیے ایک نرس اور منتظم کا اہتمام بھی کیا گیا لیکن اسے اس سب سے ہمیشہ الجھن محسوس ہوتی تھی۔ وہ اسے کیموتھراپی کے لیے لے جاتی تو اس کے سر میں شدید درد رہنے لگا اور ہر وقت تھکن کا احساس ہوتا۔ ہنہ کو اس کی ماں کی طرف سے ادویات کا کہہ کر اس کی جگہ نشہ آور ادویات دی جاتیں۔ ہنہ نے بتایا کہ"ایک دن نیند کھلنے پر مجھے اپنی کمر کے نچلی طرف بینڈیج کا احساس ہوا۔ ماں کا کہنا تھا کہ نرس بیتھ نے کینسر والی جگہ پر پٹی باندھ دی ہے۔ بیتھ اس کے بعد باقاعدگی سے آتی، گرچہ میں نے اسے کبھی نہیں دیکھا تھا لیکن میں جب جاگتی تو بینڈیج موجود ہوتی جو کہ بیتھ کیا کرتی تھی۔"
ہنہ کے علاج کے لیے اس کے چرچ اور اسکول نے ہزاروں ڈالرز کی امداد دی۔ان میں وہ معذور لڑکی بھی شامل تھی جو اپنے لیے وہیل چیئر خریدنا چاہتی تھی لیکن اس نے اپنی رقم ہنہ کے علاج کے لیے دے دی۔
اس کی ماں کا یہ فراڈ اس وقت کھلا جب ہنہ کی اسکول ٹیچر نے غور کیا کہ عام کینسر کے مریضوں کے برعکس اس کے بال کیمو تھراپی کے بعد پھر سے بڑھ رہے تھے اور اس طرح وہ اس بارے میں مشکوک ہوگئی۔ جب معاملہ کھلا تو تھریسا نے تسلیم کیا کہ کینسر کی بیماری خودساختہ تھی اور اس نے23,000 پاؤنڈ کی رقم کمیونٹی سے لی تھی۔
پیشی کے موقع پر 35 سالہ تھریسا نے اپنے بچاؤ کے لیے درخواست بھی دی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا اور اسے 6 ماہ یعنی آدھے سال کی سزا سنائی گئی۔
متعلقہ عنوان :
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-