ایک مشتبہ شخص نے پولیس کے کتے کو دانتوں سے کاٹا تو کتے نے جواب میں اس شخص کو کاٹ لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 جنوری 2018 23:48

ایک مشتبہ شخص نے پولیس کے کتے کو دانتوں سے  کاٹا تو کتے نے جواب میں اس شخص کو کاٹ لیا

نیوہیمپشائر پولیس  کا کہنا ہے کہ  ایک مشتبہ شخص نےپولیس کے سرکاری کتے کو کاٹا تو کتے نے بھی جواب میں شخص کو کاٹ لیا۔پولیس افسروں نے اس مشتبہ شخص کو قابو کرنے کے لیے سٹن گن کا استعمال کیا۔
نیو ہیمپشائر  سٹیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ  نے بتایا کہ کچھ پولیس افسران فائرنگ کے ایک واقعے کی تفتیش کرنے ایک ٹریلر میں  گئے۔ ٹریلر میں تین افراد نے تو آرام سے خود کو پولیس کے حوالے کردیا لیکن چوتھا شخص پولیس کی بات سننے پر  رضامند  نہ تھا۔

(جاری ہے)

چوتھا شخص ٹریلر کے اندر کپڑوں کے ڈھیر میں چھپ گیا تو پولیس نے اپنے ساتھ موجود کتے ویدا کو اندر بھیجا۔ اندر مشتبہ شخص نے دانتوں سے کتے کے سرپر کاٹ لیا لیکن کتے نے بھی فوراً ہ اپنا بدلہ لیتے ہوئے اس شخص کو کاٹ لیا۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے کتے کو تو کاٹ لیا لیکن کتے کے کاٹے کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کتے سے کاٹنے کا مقابلہ لگائیں گے تو آپ کبھی نہیں جیت سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu