اسکاٹ لینڈ پولیس کا کھلوناشیر کے ساتھ 45 منٹ کا مقابلہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 فروری 2018 23:50

اسکاٹ لینڈ پولیس کا کھلوناشیر کے ساتھ 45 منٹ کا مقابلہ
اسکاٹ لینڈ پولیس نے بتایا کہ انہیں گائے کے باڑے میں شیر کے پائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔ 45 منٹ کے مقابلے کے بعد پتہ چلا کہ وہ  شیر  کے بجائے محض ایک کھلونا تھا۔
پولیس کے شمال مشرقی ڈویژن نے فیس بک پیج UK Cop Humour پر ہفتے کی رات کو علاقے کے کسی فارم سے موصول ہونے والی کال کی تفصیلات بتائیں۔
"وہ کسان اپنی گائیں دیکھنے گیا تو اس نے گائے کے باڑے میں ایک شیر موجود پایا۔

اس شیر کی تصاویر کنٹرول روم میں بھیجی گئیں جہاں ایک ماہر سارجنٹ نے تصدیق کی کہ یہ ایک حقیقی شیر ہے۔"
پولیس کے مختلف یونٹس فارم پر پہنچ گئے اور ایک مناسب فاصلہ رکھ کر اس شیر  کے ساتھ مقابلے میں مشغول ہوگئے۔
فیس بک پوسٹ کے مطابق "کچھ دیر بعد ہوا میں ایک سارجنٹ کی شرم سے بھرپور آواز گونجی ، اس نے اعلان کیا کہ یہ درحقیقت ایک کھلونا تھا۔

(جاری ہے)

"
اس علاقے کے اسٹیشن کے انسپکٹر جارج کارڈائنر نے ہیٹن کے علاقے میں ایک فارم پر پیش آنے والے  اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہم اس بات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ یہ غلط خبر ہونے کے باوجود درحقیقت اچھے ارادے کے لیے تھی۔"
اس فارم کے مالک بروس گرب کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے مویشی چیک کر رہا تھا تو اس نے جو کچھ دیکھا اسے یقین ہوگیا تھا کہ واقعی ایک  شیر  ہی اس کے فارم میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu