انسانی جسم کے حوالے سے چند غیر معمولی ورلڈ ریکارڈز
امین اکبر پیر 19 فروری 2018 23:59
مشی گن کے ایک پیزا بنانے والے شخص نے سب سے بڑا پیزا بنانے کا ریکارڈانسانی جسم کے حوالے سے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج چند غیر معمولی ریکارڈز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
سب سے لمبے ناخن
ایک انسان کی اوسط زندگی میں اس کی ایک انگلی کے ناخن کی لمبائی 2.6 میٹر یا 8 فٹ 6 انچ ہو سکتی ہے۔ لیکن ہمیں اس کا اندازہ اس وجہ سے نہیں ہوتا کہ جیسے ہی ناخن ذرا سے بڑھتے محسوس ہوتے ہیں، ہم انہیں کاٹ دیتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے ناخن بڑھاتے بھی ہیں، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اگر یہ جنون بڑھ گیا تو ناخن کس قدر لمبے ہو سکتے ہیں۔
مردوں میں سب سے لمبے ناخنوں کا عالمی ریکارڈ شریدر چیلال کے پاس ہے(تفصیلات اس صفحے پر)، انہوں نے 1952 سے اپنے ناخن نہیں کاٹے۔
(جاری ہے)
اُن کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 909.6 سینٹی میٹر یا 358.11 انچ یا 29.84 فٹ ہے۔
یعنی ناخنوں کی لمبائی لندن بس جتنی ہیں۔ اُن کے ایک انگوٹھے کا ناخن ہی دو میٹر کا ہے۔خواتین میں سب سے لمبے ناخن ایانا ولیمز کے ہیں (تفصیلات اس صفحے پر)۔ اُن کے ناخنوں کی لمبائی 576.4 سینٹی میٹر یا 18 فٹ 10.9 انچ ہے۔ وہ 20 سالوں سے اپنے ناخن بڑھا رہی ہیں۔ اُنکے ناخنوں کی لمبائی زرافے کے قد سے بھی زیادہ ہے۔
سب سے لمبی زبان
سب سے لمبی زبان نک سٹوبرل کی ہے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے نک کی زبان 10.10 سینٹی میٹر یا 3.97 انچ کی ہے۔ نک اپنی زبان پر پلاسٹک چڑھا کر اس سے مصوری بھی کرتے ہیں۔
آئس مین
وم ہوف کو آئس مین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔انہیں برف میں رہنے سے محبت ہے۔ ان کے پاس برف کے باتھ ٹب میں 1 گھنٹہ 53 منٹ اور 2 سیکنڈ گزانے کا عالمی ریکارڈ بھی ہے۔اُن کا یہ ریکارڈ 2014 میں جن سانگ ہاؤ نے 1 گھنٹہ 53 منٹ اور 10 سیکنڈ سے توڑا تھا۔ تاہم وم ہوف کے پاس اب بھی ننگے پاؤں برف پر 2 گھنٹے 16 منٹ اور 34 سیکنڈ تک دوڑنے کا ریکارڈ ہے۔
سب سے مضبوط کھوپڑی
امریکی پہلوان جان فیرارو اپنے آپ کو بہت سزا دیتے ہیں۔ اُن کے پاس اپنے سر سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ کیلیں ٹھونکنے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ انہوں نے ایک منٹ میں اپنے سر سے 13 کیلیں ٹھونکی تھیں۔ اُن کے پاس اپنے سر پر تین منٹ میں زیادہ سےزیادہ کنکریٹ بلاک توڑنے کا ریکارڈ بھی ہے۔ انہوں نے تین منٹ میں اپنے سر پر 45 کنکریٹ بلاک توڑے تھے۔ان کے سرکی مضبوطی کی اصل وجہ اُن کی کھوپڑی کا عام لوگوں سے دوگنا موٹا ہونا ہے۔عام شخص کی کھوپڑی کی موٹائی 7 ملی میٹر ہوتی ہے تو جان کے سر کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔
سب سے وزنی شخص
جوان پیڈرو فرانکو سالاس کا تعلق میکسیکو سے ہیں۔ 2016 میں اُن کا وزن 594.8 کلوگرام تھا، جس نے انہیں سب سے وزنی زندہ شخص بنا دیا(تفصیلات اس صفحے پر)۔جوان نے اب اپنا علاج کرایا ہے۔ مئی 2017 میں ان کا وزن 170 کلوگرام وزن کم ہو گیا تھا۔
سب سے تیز آواز میں ڈکار
پاؤل ہون سب سے زیادہ اونچی آواز میں ڈکار سکتے ہیں۔ اُن کی 109.9 ڈیسی بل کی ڈکار کی آواز موٹر سائیکل سے زیادہ تیز ہوتی ہے۔
دنیا کے سب سے طویل القامت انسان
سلطان کوسن دنیا کے سب سے طویل القامت انسان ہیں۔ اُن کا قد251 سینٹی میٹر یا 8 فٹ 2.8 انچ ہے۔سلطان کوسن کا قد تاریخ کے طویل القامت شخص روبرٹ واڈلو سے صرف 21 سینٹی میٹر چھوٹا ہے۔ 15 جولائی 1940 کو 22 سال کی عمر میں وفات پانے والے روبرٹ کا قد8 فٹ 11.1 انچ تھا۔
توڑ دیا
Browse Latest Weird News in Urdu
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
دلچسپ و عجیب خبریں
-