ہوٹل کے کمرے میں پانچ گندی ترین اشیاء سےخبردار رہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 جون 2018 23:42

ہوٹل کے کمرے میں پانچ گندی ترین اشیاء سےخبردار رہیں

ہوٹلوں میں عارضی قیام کرنے والے سینکڑوں ہزاروں مسافر ہوٹل سے جاتے ہوئے جراثیم بھی اپنے پیچھے کمرے میں چھوڑ جاتے ہیں جنہیں ہوٹل کا عملہ ا چھی  طرح صاف نہیں کرتا۔ یہ صرف ہمارے جسم کا دفاعی نظام ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر جراثیم ہمارے جسمانی نظام پہ اثرانداز نہیں ہو پاتے اور ہم نقصان سے محفوظ رہتے ہیں۔ لیکن اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چند اشیاء سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ ہوٹل کے کمروں میں عموماً جراثیموں کا گڑھ بنی ہوتی ہیں۔



1۔ ٹی وی ریموٹ کنٹرول
 ہوٹل میں قیام کے دوران مسافر حضرات کبھی بوریت دور کرنے یا وقت گزاری کے لیے ٹی وی دیکھتے ہوئے چینل تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ ٹی وی ریموٹ کنٹرول ایک ایسی چیز ہے جسے بلامبالغہ تقریباً ہر دوسرا تیسرا مسافر استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ہر نیا آنے والا مسافر اپنے کمرے کے پچھلے مسافر کی طرح جراثیموں کا تحفہ ریموٹ کنٹرول پہ ثبت کر جاتا ہے۔

عموماً ہوٹل کا عملہ ٹی وی ریموٹ کنٹرول جیسی معمولی شے کو صفائی کے دوران نظرانداز کر دیتا ہے۔لہذا مہمان حضرات کو خود ہی اس سلسلے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

2۔ بستر پر موجود تکیے
گرچہ ہوٹل کا عملہ روزانہ بستر کی چادریں تبدیل کرتا ہے لیکن ان کے پاس اتنا وقت بہرحال نہیں ہوتا کہ وہ نئے مہمانوں کی آمد پر تکیے بھی تبدیل کرتے پھریں۔

سوتے وقت لوگوں کے جسم  کی چکنائی بستر  خصوصاً تکیوں پر پھیل جاتی ہے۔  اس طرح یہ بیکٹیریا و دیگر جراثیموں کا گڑھ بن جاتے ہیں۔لہذا ضروری ہے کہ تکیے بستر کی چادر کے نیچے رکھے جائیں۔

3۔ پینے کے گلاس
زیادہ تر ہوٹل مسافروں کے لیے پینے والے گلاس کمرے میں رکھتے ہیں۔لیکن اگر یہ گلاس  غسل خانے سے لائے جاتے ہیں تو ضروری ہے کہ پہلے انہیں اچھی طرح سے دھو لیا جائے کیونکہ غسل خانے میں ٹوائلٹ فلشنگ کے دوران اردگرد کی سطح پر بیکٹیریا پھیل جاتے ہیں خصوصاً فلش ہینڈل، غسل خانے  و ٹوائلٹ کی دیواروں وغیرہ پر۔

اس کے علاوہ سنک پر بھی بیکٹیریا موجود رہتے ہیں کیونکہ یہ نمی والی جگہوں پہ رہنا پسند کرتے ہیں۔ گلاس استعمال کرنے اور کافی بنانے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ بیکٹیریا کے حملے سے بچنے کے لیے مکمل طور پر صفائی کا خیال رکھیں۔

4۔ لیمپ اور بجلی کے سوئچ
ریموٹ کنٹرول کی طرح بجلی کے سوئچ کو بھی مسافر اکثر ہاتھ سے چھوتے ہیں۔

ہوٹل کا عملہ بجلی کے سوئچ روزانہ صاف نہیں کرتا اور انہیں غیر اہم سمجھ کر چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے ان پر بھی جراثیم اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

5۔ گھریلو استعمال کی اشیاء یا تھیلے وغیرہ
گھریلو استعمال کی عام اشیا یا سامان رکھنے کے تھیلے یا ڈبے وغیرہ پر بھی ہمیشہ جراثیم پائے جانے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں اپنے ساتھ ایک جراثیم کش اسپرے یا دوا ضرور رکھیں تاکہ بیکٹیریا کے ٹھکانوں یا مشتبہ جگہوں پر اسے چھڑک کر  صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس طرح حفاظتی تدابیر اختیار کر کے ہم اپنی صحت کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu