جاپانی کمپنی کے بنائے انوکھے جوتے”مسل ٹرینر“ جو چربی کو جلدی پگھلاتےہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 ستمبر 2018 23:54

جاپانی کمپنی کے بنائے انوکھے جوتے”مسل ٹرینر“ جو  چربی کو جلدی پگھلاتےہیں
عام طور پر 30 منٹ تک پیدل چلنے سے 75 سے 150 کیلوریز خرچ ہوتی ہیں۔ اس کا انحصار تیز یا آہستہ چلنے پر بھی ہے۔ جاپان کی ایک کمپنی نے ایسے جوتے متعارف کرائے ہیں جن کی وجہ سے  اسی وقت میں 300 کیلوری خرچ ہوتی ہیں۔
مسل ٹرینر نامی اس جوتوں  کی خاص بات یہ  ہے کہ کمپنی نے ان کا وزن بہت زیادہ بڑھا دیا ہے۔ کھیلوں کے عام جوتے کا وزن 200 سے 400 گرام  ہوتا ہے لیکن مسل ٹرینر میں خواتین کے ایک پاؤں کے جوتے کاوزن 1200 گرام اور مردوں کے ایک پاؤں کے جوتے کا وزن 1400 گرام تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اضافی وزن کے لیے  بہترین تلے میں  لوہے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں شامل کی گئی ہیں۔ جوتوں کے بہترین ڈیزائن کی وجہ سے  یہ بہت آرام دہ بھی ہیں۔
حال ہی میں متعارف کرائے گئے مسل ٹرینر کو کمپنی کی درخواست پر ٹوکیو گاکوگی یونیورسٹی اور اوساکا واکو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بھی چیک کیا ہے۔

(جاری ہے)


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عام جوتوں کے مقابلے میں مسل ٹرینر سے زیادہ بہتر طریقے سے چربی پگھلائی جا سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مسل ٹرینر سے کیلوری خرچ کرنے کا عمل 25 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسل ٹرینر سے طرز زندگی سے منسلک بیماریاں جیسے ذیابیطیس اور ہائپر ٹینشن کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
مسل ٹرینر ابھی سیاہ اور سفید رنگ میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان کی قیمت 13600 ین یا 122 ڈالر ہے۔
جاپانی کمپنی کے بنائے انوکھے جوتے”مسل ٹرینر“ جو  چربی کو جلدی پگھلاتےہیں

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu