ہلدی دل کوصحتمند رکھنے میں اہم کرداراداکرتی ہے، طبی ماہرین

بدھ 19 ستمبر 2018 11:35

قصور۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء)طبی ماہرین نے کہاہے کہ ہلدی دل کوصحتمند رکھنے میں اہم کرداراداکرتی ہے ‘دوسری جانب ہلدی بلڈپریشر کو معمول پر رکھتے ہوئے خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو بھی روکتی ہے ‘ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگرروزانہ 500 ملی گرام سرکیومن سپلیمنٹ لیاجائے تو مضرکولیسٹرول میں 12فیصدکمی ہوجاتی ہے‘ہلدی کامسلسل استعمال آپ کو کئی امراض سے محفوظ رکھے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ’’آیورویدک‘‘ میں ہلدی جوڑوں کے درد کیلئے اکسیرہے اس میں سوزش کم کرنے والے عناصرہڈیوں کے بھربھرے پن کو روکتے ہیںاسے کینسر‘سوزش اور امراض قلب میں اکسیر قراردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ایک تحقیق سے ظاہرہواہے کہ ہلدی میں موجود سرکیومن دمے‘ سسٹک فائبروسس اور پھیپھڑوں کے سرطانی حملے سے محفوظ رکھتاہے‘سرکیومن سرطانی خلیات کی بقاء ‘ پھیلا‘ حملے اور رگیں بناکررسولی کے مزیدپھیلنے کے تمام راستوں کو بندکردیتاہے‘ ہلدی میں جسمانی سوزش کم کرنے والے تمام اجزاء موجود ہیں جبکہ سوزش کو کئی امراض کی جڑ قرار دیا جاتا ہے‘ہلدی میں شامل سرکیومن خلیاتی سطح پر متاثرہونے کے عمل کو روکتے ہوئے کینسر سمیت کئی امراض سے بچاتاہے اسکے علاوہ دمے‘ گٹھیا اور کینسرسمیت کئی امراض میں بہت مفید ہے‘ تجربات کے بعد ثابت ہوا کہ سرکیومن ہر طرح کی سرطانی رسولیوں کے پھیلائو کو روکتاہے اسی بناء پر ہلدی کا استعمال قدرتی طورپر ہمیں کینسر سے محفوظ رکھاہے اسکے علاوہ جسم کیلئے مضر آزاد ریڈیکلزکاخاتمہ بھی کرتاہے۔