اسرائیل نے روسی سوشل میڈیا پر ہونے والا مس ہٹلر 2018 مقابلہ ختم کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 ستمبر 2018 23:44

اسرائیل نے روسی سوشل میڈیا پر ہونے والا   مس ہٹلر 2018 مقابلہ ختم کرا دیا

روسی سوشل میڈیا سائٹ vk.com نے اسرائیلی میڈیا کی شکایات کے بعد اپنی  سائٹ پر مس ہٹلر 2018 مقابلہ حسن  کی تشہیر کرنے والے پیجیز کو ختم کر دیا ہے۔
نیوز ویک کے مطابق آن لائن مقابلہ حسن کا مقصد  سفید فام نسل سے نازی حکومت   سے محبت کرنے والی خواتین کا انتخاب کرنا تھا۔ پیج نے اسے ”ہٹلری تہذیب  کا حسن “  کا نام دیا تھا۔یہ مقابلہ ستمبر کے شروع سے ہی جاری تھا۔


اس مقابلے میں شریک خواتین  کو نازی سیلوٹ اور نازی یادگاریوں کے ساتھ  بنائی گئی تصاویر پوسٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق پیج پر  اس مقابلے کے مقاصد میں  ہٹلری تہذیب کا فروغ،  ہٹلری کمیونٹی کا  آپس میں رابطہ، ایڈولف ہٹلر کے    منفی تاثر کو زائل کرنا، ہٹلری تہذیب کے حسن کو ظاہر کرنا، خواتین کی حفاظت اور اُن کا دفاع  کرنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)


لیکن نیویارک سٹی میں قائم میڈیا اور ٹیکنالوجی کمپنی Vocativ، جس کا ہیڈکواٹر تل ابیب میں بھی ہے، نے اسرائیلی ٹی وی نیٹ ورک Hadashot کو روسی سوشل میڈیا سائٹ VK  کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا کہا۔ Vocativ کی رپورٹ کے مطابق  اس مقابلے میں امریکا کی ”نرس ہیچٹ“  کے نام سے مشہور ایک خاتون بھی شریک ہوئیں  ۔ یہ خاتون  مبینہ طور پر یو ایس نیشنل سوشلٹ موومنٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔یہ ایک سیاسی پارٹی ہے جو   ہٹلر کی تعلیمات سے محبت کرتی ہے، اسے یقین ہے کہ خالص سفید فام نسل کو ہی امریکا کی شہریت دی جانی چاہیے۔
اسرائیلی نیٹ ورک کے رابطہ کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے مس ہٹلرمقابلہ حسن کے تمام پیجیز ہٹا دئیے۔ ان پیجیز کو تشدد امیز قرار دے کر ہٹایا گیا۔

اسرائیل نے روسی سوشل میڈیا پر ہونے والا   مس ہٹلر 2018 مقابلہ ختم کرا دیا

Browse Latest Weird News in Urdu